• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

خود کش حملہ، افغان قبائلی رہنما ہلاک

شائع April 11, 2014 اپ ڈیٹ April 12, 2014
فائل فوٹو۔۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔۔

کابل: افغانستان کے مشرق میں جمعے کو ایک بازار میں ایک خود کش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں حکومت نواز قبائلی رہنما ہلاک اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان مخلص افغان نے بتایا کہ حملے کے وقت قبائلی سردار گل بابری تقریبا دو بجے صوبے پکتیا کے ضلع جانی خیل کے بازار میں تھے۔

صدارتی انتخابات کے ایک ہفتے بعد کیئے گئے حملے کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان اور دیگر شدت پسند ملک میں استحکام قائم کرنے کی کوششوں کو کمزور کرنے کے لیئے اکثر سرکاری حکام اور ان کے اتحادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ساتھ ہی امریکا کی قیادت میں نیٹو افواج اس سال کے آخر میں افغانستان سے انخلاء کی تیاری کر رہے ہیں۔

دنیا نے افغان سیکورٹی فورسز کو پانچ اپریل کو کسی بڑے تشدد کے بغیر صدارتی اور صوبائی کونسلوں کے انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے طالبان نے پولنگ سٹیشنوں اور انتخابی کارکنوں کو ہدف بنانے کے عزم کا اظہار کیا تھا، لیکن اس کے باوجود لاکھوں افغانوں نے قتل و غارت کے بغیر اپنے ووٹ ڈالے.

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024