• KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm
  • KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm

میرل اسٹریپ کی احساس کمتری

شائع April 24, 2014
ہالی وڈ اداکار میرل اسٹریپ۔- اے ایف پی فوٹو
ہالی وڈ اداکار میرل اسٹریپ۔- اے ایف پی فوٹو

ہالی وڈ کی صفِ اول کی خاتون اداکار میرل اسٹریپ سب سے زیادہ آسکر ایوارڈ نامزگیاں حاصل کرچکی ہیں۔

انہیں اپنے عہد کی سب سے بڑی اداکار مانا جاتا ہے، لیکن عجیب بات ہے کہ حال ہی میں انہوں نے اپنے بارے میں کچھ اور ہی انکشاف کیا ہے۔

اسٹریپ کا کہنا ہے کہ جب وہ طالب علم تھیں تو انہیں اپنی شکل بری دکھائی دیتی تھی، یعنی وہ اپنے آپ کو بدشکل سمجھتی تھیں۔

اور اسی وجہ سے ان کا خیال تھا کہ وہ کبھی اداکارہ نہیں بن سکتیں۔

یہی نہیں، ان کا یہ بھی خیال تھا کہ چشمہ پہن کر اداکاری نہیں ہوسکتی، چشمہ اداکاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

لیکن ظاہر ہے وقت کے ساتھ ساتھ ان کے خیالات میں تبدیلی آتی گئی۔

بتایے ہم تو سمجھتے تھے کہ کمپلیکس کا شکار صرف ہمارے جیسے چھوٹے موٹے لکھاری ہی ہوتے ہیں، یہاں تو کہانی کچھ اور ہی نکلی!۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025