• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلوچستان: منشیات کے اسمگلروں کی فائرنگ، دو اہلکار ہلاک

شائع April 28, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے علاقے ماشخیل میں سیکیورٹی فورسز اور منشیات اسمگلروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق دونوں جانب سے بھاری اور خود کار ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ایک سیکیورٹی آفیشل نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ماشخیل کے علاقے میں منشیات لے جانے والے ایک قافلے کو روکنے کی کوشش کی جس دوران دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

جس مقام پر یہ واقعہ پیش آیا ہے وہ پاک ایران سرحد سے قریب ہے۔

حکام کی جانب سے منشیات اسمگلروں کی تعداد کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مسلح اسمگلر اپنی گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔

اسی دوران سیکیورٹی فورسز نے اسمگلرز کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سرچ آپریشن میں ایف سی، پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری شامل تھی جس نے واقعہ کے بعد علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

خیال رہے کہ ماشخیل کا یہ علاقہ بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع ہے، جہاں ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024