• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مستونگ : مقابلے میں ایک ڈاکو پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک

شائع April 29, 2014
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی زخمی ہو گئے۔
اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی زخمی ہو گئے۔ اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔۔

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں منگل کو ڈاکوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ایک ڈاکو بھی مارا گیا ہے۔

ایک لیویز اہلکار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ مسلح ڈاکو مستونگ کے بازار میں واقع ایک نجی بینک سے رقم لوٹ رہے تھے۔

انہوں نے بتایا، ' پولیس اہلکاروں نے اس وقت جوابی کارروائی کی جب ڈاکو رقم لوٹ کر فرار ہورہے تھے۔'

اہلکار نے مزید بتایا کہ ڈاکوؤں نے بینک کے باہر تعینات پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، ان کے مطابق سات ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی تھی۔

ہلاکتیں مسلح ڈاکوؤں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہوئیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اور پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھی زخمی ہو گئے۔

لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کل چار افراد زخمی ہوئے ہیںَ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں، تاہم ایک ڈاکو بھی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا تھا، لیوز اہلکار نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس اور لیویز کی بھاری نفری کو صورتحال کو معمول پر لانے اور ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے طلب کیا گیا ہے۔

حالیہ دنوں میں کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر حصوں میں بینک ڈکیتی کے واقعات کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک ہفتے پہلے ڈاکوؤں نے کوئٹہ کے علاقے مسجد روڈ پر واقع ایک نجی بینک کو لوٹ لیا تھا۔

بلوچستان حکومت نے ڈکیتیوں کے بار بار واقعات کے بعد پولیس کو بینکوں کے ارگرد سخت سیکورٹی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہیںَ۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024