• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

تنخواہوں میں اضافے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد

شائع May 7, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ایک قرارداد منظور کی گئی جس میں آئندہ مہینے پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔

قرارداد حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی طاہرہ بخاری نے پیش کی جس کی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل خان کی جانب سے کچھ مخالفت کے باوجود تمام دوسری سیاسی جماعتوں نے حمایت کی۔

پارلیمانی سیکریٹری نے ایوان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے تمام ملازمین کو ریلیف دینے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے افراطِ زر کو ایک سطح پر برقرار رکھتے ہوئے مہنگائی پر قابو پایا ہے۔

اس کےعلاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 155 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سلیم بلوچ اس خدشہ کا اظہار کیا کہ اگر وفاقی حکومت تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرے گی تو صوبائی حکومتیں بھی اس میں اضافہ نہیں کریں گی۔

ایوان میں جمشید دستی سمیت کچھ اراکین نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم سے کم 50 فیصد تک اضافہ کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024