• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

نائیجیریا: بوکوحرام کا شہر پر حملہ، سینکڑوں ہلاک

شائع May 7, 2014 اپ ڈیٹ May 8, 2014
ایک ماں ابوجا میں احتجاج کے دوران اپنی مغوی بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ فوٹو اے پی
ایک ماں ابوجا میں احتجاج کے دوران اپنی مغوی بیٹی کی بازیابی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ فوٹو اے پی

کانو: کیمرون کی سرحد کے قریب نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میں بوکو حرام کے حملے میں سینکڑوں افراد کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

سینیٹر احمد زننا نے کہا کہ گمبورو نگالہ شہر میں سیکورٹی فورسز موجود نہیں تھیں جس کے باعث یہاں کی آبادی غیر محفوظ ہے اور تمام نفری کو اسکول طالبات کی بازیابی کے لیئے بلا لیا گیا ہے، جنہیں کچھ دنوں قبل بوکوحرام کے دہشتگرد اغوا کرکے لے گئے تھے۔

اس ہفتے کے شروع میں بوکو حرام کے رہنما ابوبکر شیکاؤ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بھیجی جانے والی ایک ویڈیو میں مغوی لڑکیوں کو فروخت کرنے کا کہا تھا۔

دوسری جانب نائیجیریا حکومت نے بوکو حرم کی جانب سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے 300,000 ڈالرز انعام کا اعلان کیا ہے۔

بکتر بند گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے پیر کو شہر پر دھاوا بول دیا اور علاقے کو مسمار کر دیا۔

زندہ بچ جانے والے رہائشیوں نے بتایا کہ جب حملہ ہوا تو شہریوں نے حفاظت کے لئے کیمرون کی طرف بھاگنے کی کوشش کی تو باغیوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

عینی شاہدین نے پہلے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ حملے کے کئی گھنٹوں کے بعد بھی اموات کی اعدادوشمار واضح نہیں ہے کیونکہ شہر پر انتہاپسند جنگجوؤں کا قبضہ ہے۔

سینیٹر نے کہا کہ 'میں گمبورو کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں'۔

'شہر سے مجھ تک اطلاعات پہنچی ہیں کہ حملے میں تقریبا تین سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔'

انہوں نے مزید بتایا کہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

سینیٹر احمد زننا نے دعوٰی کیا کہ فوج کو شہر سے ہٹا کر لا پتہ لڑکیوں کی تلاش میں لگایا گیا ہے جس کی فوری طور پر ملٹری نے تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی حملے پر کسی قسم کا تبصرہ کیا ہے۔

اتنی بڑی تعداد میں طالبات کے اغوا پر عالمی سطح پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

امریکا نے نائیجیریا میں یرغمالیوں کو بچانے میں مدد کے لیئے فوجی ماہرین بھیجے ہیں۔

گمبورو نگالہ کے ایک رہائشی نے اے ایف پی کو فون پر بتایا کہ شہر میں تقریبا سو لاشیں بکھری پڑی ہیں، انہوں نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ جبکہ ایک اور رہائشی نے ہلاکتوں کی تعداد تین سو بتائی ہے۔

گمبورو نگالہ بورنو ریاست میں آتا ہے جو بوکو حرم کا گڑھ ہے جہاں باغیوں نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اسلامی ریاست کے قیام کے مقصد کے تحت ہزاروں افراد کو ہلاک کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024