• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تین صوبوں میں سی این جی دس سے پندرہ روپے مہنگی

شائع May 19, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کے شہروں میں سی این جی اسٹیشنز کے مالکان نے سی این جی کی قیمت میں دس سے پندرہ روپے روپے فی کلو کا اضافہ کردیا ہے۔

ان کا مؤقف ہے کہ طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے جنریٹرزکا استعمال کرتے ہوئے سی این جی کی فروخت سے نقصان برداشت کرنا پڑ رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں مالکان نے فی سلنڈر 100 روپے اضافی وصول کرنا شروع کردیے ہیں۔

ادھر اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں اضافہ جنریٹرز کے استعمال کی وجہ سے کیا گیا۔ ان کے مطابق وہ گزشتہ دو ماہ سے قیمتوں میں نظرثانی کے لیے اوگرا سے درخواست کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کی عدم توجہ کے باعث قیمت بڑھانے پر مجبور ہوئے۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق 35فیصد اسٹیشنز اب بھی اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق قیمت وصول کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024