• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

پاک افغان تعاون خطے کے استحکام کے لیے ضروری ہے: امریکہ

شائع July 14, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

واشنگٹن: امریکی فوج کے دو اعلیٰ کمانڈروں نے کانگریس کو بتایا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔

کانگریس کے ایک اجلاس میں افغانستان میں امریکی فوج کی کمان سنبھالنے والے ایڈمرل اور جنرل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امن کے لیے دونوں ملکوں کے عوام کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

افغانستان میں امریکی افواج کی قیادت کرنے والے جنرل جان ایف کیمبل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر ایڈمرل ولیم گورتنے نے کانگریس کے اراکین کو بتایا کہ امریکا کی پاکستان کے ساتھ شراکت بہت اہمیت رکھتی ہے۔

جنرل جان ایف کیمبل نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا ایک اہم اتحادی ملک بھی ہے۔

انہوں نے امریکی کانگریس کی آرمنڈ کمیٹی کو بتایا کہ 'اگر دونوں ملک اپنے تعاون میں اضافہ کرتے ہیں تو میں افغانستان اور پاکستان کی فوج کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہوں گا تاکہ ہم ان دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کو ختم کرسکیں۔'

ان کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کی بھی یقین دہانی کروانا چاہیں گے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون پر مبنی تعلقات قائم ہوں گے اور یہ مل کر کام کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی اور اولین ترجیح اس کی مشرقی سرحد ہے، لیکن اسے ہندوستان کی جانب سے افغانستان میں مداخلت پر بھی مسلسل تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے ناصرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی، بلکہ پورے خطے میں بھی استحکام آئے گا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025