• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مودی کے پراکسی وار کے الزامات بے بنیاد ہیں، پاکستان

شائع August 13, 2014
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم —۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے کشمیر میں پراکسی جنگ لڑنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے انڈین وزیراعظم نریندر مودی کے الزامات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا ہے کہ ہندوستان کی اعلٰی ترین سیاسی قیادت کی جانب سے ایسے الزامات افسوسناک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں سمیت 55 ہزار شہریوں کی قربانی دی ہے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ عالمی دنیا نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کو تسلیم کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ملکی سرحدوں کے تحفط کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اورکسی بھی خطرے اور دھمکی سے بھرپور طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی قیادت ہندوستان کے ساتھ اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دینے کی خواہاں ہے۔

تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کو الزام تراشی کی بجائے بات چیت کے ذریعے تصفیہ طلب مسائل پر توجہ دینی ہوگی تاکہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دیا جا سکے۔

یاد رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے دورے کے دوران پاکستان پر دہشتگردی کی اعانت کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، ہندوستان کے خلاف پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024