• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'امریکا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے'

شائع August 16, 2014
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جان کیری۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
امریکی سیکریٹری اسٹیٹ جان کیری۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

واشنگٹن: پاکستان کے یومِ آزادی پر مبارکباد کے ایک پیغام میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ جان کیری کا کہنا ہے کہ امریکا انتہاپسندوں کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

سیکریٹری اسٹیٹ نے پاکستان کے ساتھ امریکا کی سیکیورٹی پارٹنرشپ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکا کے لیے اہم رہی ہےاور انہوں نے پاکستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سیکیورٹی میں سرمایہ کاری کا وعدہ بھی کیا۔

جان کیری نے پاکستان اور جنوبی ایشیا میں استحکام کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری تمام دیگر مشترکہ کوششوں کو سہارا دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی سول سوسائٹی اور حکومت کی جانب سے انتہاپسندوں کے خلاف کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے آپ کے ساتھ ہیں ۔

بطور قانون ساز پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے کی جانے والی اپنی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ پاکستانی عوام کے ساتھ مضبوط تعلقات کی تعمیر میں وہ طویل عرصے سے ذاتی طور پر وابستہ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ’’سینیٹ میں، میں نے کیری لوگر کے نام سے ایک بل پیش کیا تھا، جو ایک مستحکم، پُرامن اور خوشحال پاکستان کے لیے مدد فراہم کررہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا ’’مجھے خوشی ہے کہ بطور سیکریٹری اسٹیٹ کے میں ان تعلقات کو مضبوط بنانے کا کام کررہا ہوں۔گزشتہ مئی میں پاکستان کے تاریخی انتخابات کے بعد سے تعلیم، سیکیورٹی اور توانائی کے مسائل کے تناظر میں امریکا اور پاکستان بھرپور تعاون کررہے ہیں۔‘‘

جان کیری نے کہا ’’ہماری دونوں اقوام نے جان لیا ہے کہ آئندہ نسل کی خوشحالی کے لیے تعلیم سب سے زیادہ اہم راستہ ہے۔ اس عزم کے ساتھ امریکا اب پاکستان میں ہمارے فل برائٹ پروگرام میں دنیا بھر سے زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024