• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

مودی، اوباما کی ملاقات میں افغانستان زیرِ بحث آئے گا، امریکا

شائع September 18, 2014 اپ ڈیٹ September 19, 2014
فوٹو—اوپن سورس میڈیا۔
فوٹو—اوپن سورس میڈیا۔

واشنگٹن: امریکی محکمہِ خارجہ کا کہنا ہے کہ رواں مہینے کے آخر میں صدر بارک اوباما اور ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان وہائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں خاص طور پر افغانستان کے موضوع پر بات ہوگی۔

خیال رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی 29 ستمبر کو اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر امریکا جارہے ہیں۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان میری ہاف نے ایک نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ 'ہم یقینی طور پر انڈین وزیراعظم کا خیر مقدم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں افغانستان سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جو ظاہر ہے کہ بہت سے لوگوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میرا خیال ہے کہ یقیناً ان امور پر بات ہوگی'۔

خیال رہے کہ سن 2005ء میں سابق صدر بش کی انتظامیہ نے مودی کے گجرات میں ہندو مسلم فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر ان کا امریکی ویزا منسوخ کردیا تھا۔

لیکن، رواں سال عام انتخابات میں کامیابی اور وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اوباما انتظامیہ نے انہیں امریکی دورے پر مدعو کیا تھا۔

موجودہ امریکی حکومت ہندوستان کو ایشیا میں ایک اہم اتحادی کے طور پر دیکھ رہی ہے اور اس نے افغانستان میں انڈیا کے مثبت کردار کو بھی سراہا ہے۔

میری ہاف نے کہا کہ اپنے دورہ امریکا کے دوران ہندوستانی وزیراعظم کئی اہم امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025