• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جھل مگسی میں گولیوں سے چھلنی تین لاشیں برآمد

شائع October 6, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

ڈیرہ مُراد جمالی: اتوار کو بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں تین لاشیں پائی گئیں، جنہیں گولیوں سے بُری طرح چھلنی کردیا گیا تھا۔

لیویز فورسز کے اہلکاروں نے ان لاشوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کردیا۔

جھل مگسی کے تحصیلدار ارباب مگسی نے ڈان کو بتایا کہ ’’کم از کم ایک ہفتے پرانی ہونے کی وجہ سے یہ لاشیں بہت بُری حالت میں تھیں۔‘‘

یہ لاشیں سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ سے نزدیک ایک علاقے سے ملی تھیں۔

ارباب مگسی کا کہنا تھا کہ ان مقتولوں کی شناخت نہیں کی جاسکی، لیکن ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان کا تعلق جمالی قبیلے سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس قبیلے کے دو خاندان قمبر شہداد کوٹ کے پہاڑی علاقے میں رہتے ہیں۔

ارباب مگسی نے بتایا کہ یہاں ایسی رپورٹ ملی تھیں کہ ان دونوں خاندانوں کے اراکین کسی تنازعے پر لڑائی ہوئی تھی، جس میں ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے تین اشخاص ہلاک ہوگئے تھے۔ ان گھرانوں میں سے ایک نے اس کے بعد یہ علاقہ چھوڑ دیا تھا۔

انہوں نے کہا ’’ہم اس کی تحقیقات کررہے ہیں، اور صورتحال جلد ہی واضح ہوجائے گی۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024