• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

اوباما- نواز گفتگو کا موضوع سیکورٹی صورتحال تھا، وائٹ ہاؤس

شائع November 23, 2014

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر بارک اوباما اور وزیر اعظم نواز شریف نے ٹیلی فونک گفتگو میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی کے عزم کو دہرایا تھا۔

وائٹ ہاؤس نے دنوں رہنماؤں کے درمیان جمعہ کو ہونے والے رابطہ کی تصدیق کی ہے تاہم اس گفتگو کی امریکی تفصیلات اسلام آباد سے جاری سرکاری اعلامیہ سے مختلف ہیں۔

اسلام آباد نے جمعہ کو جاری بیان میں بتایا تھا کہ امریکی صدر نے نواز شریف کو جنوری میں انڈین ری پبلک ڈے کی تقریبات میں شرکت کیلئے دہلی جانے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب، وائٹ ہاؤس نے اپنے بیان میں دورے کا ذکر نہیں کیا بلکہ اس کی پوری توجہ سیکورٹی صورتحال پر رہی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق، صدر اوباما نے وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور 'ان سے مسکم ی، خوشحال اور محفوظ خطے اور پاکستان کیلئے دونوں ملکوں کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا'۔

'دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور شدت پسندی سے نمٹنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے اپنے عزم کو دہرایا'۔

وائٹ ہاؤس نے مزید بتایا کہ اوباما اور نواز شریف نے دونوں ملکوں کی درمیان قابل قدر تعلقات اور پاک -امریکی سٹریٹجک ڈائیلاگ پر بھی زور دیا۔

امریکی صدر نے نئی افغان حکومت کے ساتھ پاکستان کے بہتر ہوتے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025