• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

پیٹرول بحران: پی ایس او کے مزید چارافسران معطل

شائع February 11, 2015 اپ ڈیٹ February 12, 2015
گزشتہ ماہ پیٹرول کی قلت کے باعث لاہور میں خواتین پیٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ پر قطار میں موجود ہیں۔ —. فوٹو وہائٹ اسٹار
گزشتہ ماہ پیٹرول کی قلت کے باعث لاہور میں خواتین پیٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ پر قطار میں موجود ہیں۔ —. فوٹو وہائٹ اسٹار

اسلام آباد: حکومت نے گزشتہ ماہ پیش آنے والے دس روزہ پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیدتے ہوئے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے مزید چار افسران کو معطل کردیا ہے۔

ڈان کے نمائندے کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں گذشتہ ماہ 10 روز کیلئے ہونے والے پیٹرول بحران کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے بنائی گئی تفیتشی کمیٹی میں شامل بیرسسٹر ظفراللہ خان، سابق آئی جی طارق کھوسہ کی جانب سے تیار کی جانے والی رپورٹ کے بعد پی ایس او کے چاروں افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

ان افسران کی معطلی کے احکامات وزیراعظم ہاوس سے جاری کیے گئے ہیں۔

قائم مقام پیٹرولیم سیکریڑی ارشاد مرزا کے مطابق پی ایس او کے معطل ہونے والے افسران میں نائب مینجنگ ڈائریکٹر جہانگیر علی شاہ، سینئر جنرل مینجر ڈاکٹر نظیر زاہد، جنرل مینجر آصف اسلم اور ایکٹنگ جنرل مینجر منصور اسماعیل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ رپورٹ 20 سفات پر مشتمل ہے اور اس کی تشکیل میں برسٹر طفر اللہ خان کے علاوہ وزیراعظم آفس کے ایڈیشنل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ارشاد مرزا شامل ہیں۔

دوسری جانب پی ایس او بورڈ نے پہلے ہی ڈاکڑ زاہدہ کو ادارے کے موجودہ مینجگ ڈائریکٹر شاہد اسلام کی جگہ پی ایس او کے مینجنگ ڈائریکٹر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا ہے۔

ادارے کے معطل کیے جانے والے افسران کے نام پہلے ہی سے فیڈرل انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری ایک تفتیش کے باعث ایگزیٹو کنٹرول لسٹ میں شامل ہیں۔

تفتیشی رہورٹ میں آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کمیٹی پر ناراضگی کا ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنا مؤثر کردار ادا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

اس سے قبل ہونے والی ایک تفتیشی رپورٹ میں تمام اداروں جن میں آئل رگولیٹری اتھارٹی اور پی ایس او کی مینجمنٹ اور بورڈ شامل ہے کو ملک میں پیٹرول بحران کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پیٹرول بحران کے فوری بعد پیٹرولیم کے سیکرٹری عابد سعید، پی ایس او کے ایکٹنگ ڈائریکٹر امجد پرویز جونیجو اور ڈائریکٹر جنرل آئل اعظم خان کو معطل کردیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Feb 11, 2015 10:13am
please right the right names over the coloumn of your paper i hope your esteemed company will accept this because we are with you

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024