پاکستانی سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 9 عسکریت پسند ہلاک
پشاور: افغانستان کے علاقے نازیان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں کم از کم نو عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحد کے قریب علاقے نازیان میں حملہ کیا اور ایک مکان پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق ضلع نازیان میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں ہی نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی جس کے نتیجے میں 130 بچوں سمیت 150 کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سانحے کے بعد سرحد کی دونوں جانب حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
پاکستانی سیکیورٹی فورسز بھی نازیان کے قریب پاکستانی علاقے وادی تیراہ میں کارروائیاں کررہی ہیں۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔
تبصرے (1) بند ہیں