• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

پاکستان کے لیے نئے امریکی سفیر کی نامزدگی

شائع March 11, 2015
پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہالے — اے ایف پی فائل فوٹو
پاکستان کے لیے نامزد نئے امریکی سفیر ڈیوڈ ہالے — اے ایف پی فائل فوٹو

واشنگٹن : وائٹ ہاﺅس نے منگل کو سفارتکار ڈیوڈ ہالے کو پاکستان کے لیے نیا امریکی سفیر نامزد کردیا۔

تاہم ڈیوڈ ہالے کی اسلام آباد کے لیے نامزدگی کی منظوری سینیٹ سے لینا ہوگی جس کے بعد وہ یہ عہدہ سنبھال سکیں گے۔

ڈیوڈ ہالے کو یکم اگست 2013 کو لبنان کے لیے امریکی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔

2011 سے 2013 تک ڈیوڈ ہالے مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے خصوصی امریکی مندوب کی حیثیت سے کام کرتے رہے، جبکہ 2009 سے 2011 کے دوران ڈپٹی مندوب رہے۔

ڈیوڈ ہالے 2005 سے 2008 تک اردن میں بھی بطور امریکی سفیر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

واشنگٹن میں وہ اسرائیل و مصر کے لیے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جبکہ اسرائیل فلسطین امور کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

انہیں اپنی خدمات پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

نیوجرسی کے رہائشی ڈیوڈ ہالے نے جارج ٹاﺅن یونیورسٹی کے اسکول آف فارن سروس سے گریجویش کی اور وہ عربی زبان بھی بول سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025