• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی سپریم کورٹ میں چیلنج

شائع April 14, 2015
ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی—۔فائل فوٹو/ اے پی
ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمٰن لکھوی—۔فائل فوٹو/ اے پی

لاہور: حکومت پنجاب نے ممبئی حملہ کیس کے مرکزی ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود تھے، لیکن لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے انھیں نظر انداز کیا اور ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کردیئے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ لکھوی کی رہائی کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر انہیں ایم پی او (خدشہ نقص امن) کے تحت دوبارہ نظر بند کرنے کی اجازت دی جائے۔

یاد رہے کہ ذکی الرحمٰن لکھوی نے اپنی نظربندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس کی سماعت کے بعد عدالت نے حکومت کو حکم دیا تھا کہ لکھوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:ذکی الرحمٰن لکھوی کو رہا کر دیا گیا

جیل حکام نے لاہور ہائیکورٹ کا احکامات کی روشنی میں ہوم سیکرٹری پنجاب کی کلئیرنس کے بعد لکھوی کو رہا کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے، جس کے دوران 160 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ہندوستان کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی پر ممبئی حملے کے ماسڑ مائنڈ ہونے کا الزام لگایا گیا تھا، جس پر پاکستان نے چند سال قبل لکھوی کو مظفر آباد سے واپس آتے ہوئے گرفتار کر لیا تھا۔

ذکی الرحمٰن لکھوی کی نظربندی معطل کرنے کے احکامات پر ہندوستان نے اسے ممبئی حملوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی 'توہین' قرار دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025