• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

اے ایس آئی نے کانسٹیبل کی موٹر سائیکل چوری کرلی

شائع April 20, 2015
ایک کانسٹیبل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا کہ اُن کی بائیک ان کے ہی افسر نے چوری کی، جنھیں گرفتار کرلیا گیا—۔فائل فوٹو/ اے پی پی
ایک کانسٹیبل کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے معلوم ہوا کہ اُن کی بائیک ان کے ہی افسر نے چوری کی، جنھیں گرفتار کرلیا گیا—۔فائل فوٹو/ اے پی پی

لاہور: قلعہ گجر سنگھ پولیس نے چوری کی ایف آئی آر درج کرانے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر اپنے ہی "گھر میں" چوری کا کیس حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق قلعہ گجر سنگھ کے کانسٹیبل فریاد نے اپنی موٹر سائیکل انوسٹی گیشن ونگ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے دفتر کے باہر کھڑی کی۔

ڈیوٹی کے اوقات ختم ہونے کے بعد جب فریاد پارکنگ ایریا پہنچا تو اُس نے اپنی موٹر سائیکل کو غیر موجود پایا، فریاد نے اپنی بائیک اِدھر اُدھر تلاش کی، لیکن ناکام رہا۔

آخر کار اُس نے پارکنگ ایریا کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ویڈیو فوٹیج حاصل کی۔

اور اُس وقت کانسٹیبل فریاد کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب اس نے ویڈیو فوٹیج میں اپنے ہی ایک افسر اے ایس آئی سکندر کو مذکورہ بائیک لے جا تے ہوئے دیکھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر فریاد نے اے ایس آئی کے خلاف شکایت درج کرائی، جنھیں اتوار کی صبح گرفتار کرلیا گیا۔

تاہم کانسٹیبل فریاد کو ابھی تک ان کی موٹر سائیکل حاصل کرنے میں کامیابی نہیں مل سکی کیونکہ اے ایس آئی سکندر کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پیٹرول ختم ہونے کے بعد بائیکل کو راستے میں ہی کہیں چھوڑ دیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

asad Apr 20, 2015 12:54pm
choro ko par gay moor

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025