• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بلند آواز میں جملے دہرانا یادداشت کیلئے بہتر

شائع October 7, 2015 اپ ڈیٹ November 8, 2015
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

واشنگٹن: ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی دوسرے شخص کو بلند آواز میں کوئی بات بار بار بتانے سے اس بات کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

یونیورسٹی آف مونٹریال کے وکٹر باؤچھر کے مطابق بار بار کسی بھی بات کو دہرانے سے یادداشت تیز ہوتی ہے خاص کر تب جب یہ کسی دوسرے شخص کو بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے جانتے ہیں کہ کسی بات کو دہرانا یادداشت کے لیے اچھا ہوتا ہے تاہم یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی دوسرے شخص کے سامنے دہرانے کے نتائج مزید بہتر ہوتے ہیں۔

ریسرچ میں بتایا گیا کہ صرف اپنے ذہن میں ہی بات کو دہرانا کسی چیز کا یاد رکھنے کا سب سے کم موثر طریقہ تھا۔

باؤچھر نے بتایا کہ کسی بات کو بلند آواز میں دہرانے سے باتوں کو یاد رکھنے والے دماغ کے حصے حرکت میں آجاتے ہیں اور یہ عمل اس وقت مزید موثر ہوجاتا ہے جب یہ عمل کسی دوسرے شخص کی موجودگی میں کیا جائے۔

باؤچھر کا کہنا تھا کہ یہ بات اہمیت نہیں رکھتی کہ وہ دوسرا شخص اس بات کو سنے یا اس پر دھیان دے۔

اس ریسرچ کو کونشیئسنیس اور کوگنیشن کے اگلے ایڈیشن میں شائع کیا جائے گا۔

بشکریہ ٹاپ نیوز

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024