• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

روایتی اسلحہ میں کمی غیر مسلح ہونے کی بنیادی شرط، پاکستان

شائع October 17, 2015
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

واشنگٹن: پاکستان نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور روایتی اسلحہ میں متوازن کمی معنی خیز انداز میں غیر مسلح ہونے کیلئے بنیادی شرط ہے۔

ڈان کو دستیاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکی میڈیا میں واشنگٹن کی جانب سے اسلام آباد کو ایٹمی معاہدے کی مبینہ آفرپرزوردار بحث جاری ہے۔

سب سے پہلے روزنامہ واشنگٹن پوسٹ اور نیو یارک ٹائمز میں رپورٹ ہونے والی اس مبینہ پیشکش کے مطابق امریکا ایٹمی پروگرام محدود کرنے کی صورت میں پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شامل کرنے میں مدد دے گا۔

جینیوا میں تخفیف اسلحہ پر فرسٹ کمیٹی کانفرنس کے دوران پڑھے جانے والے پاکستانی بیان میں غیر مسلح ہونے کیلئے تمام فریقین کو قابل قبول ’بنیادی شرائط‘ بھی شامل ہیں۔

دستاویز میں پاکستان نے خبر دار کیا کہ روایتی اسلحہ کی تعداد میں اضافہ کے پریشان کن رجحان پر قابو پانا ضروری ہے کیونکہ اس کا ایٹمی ہتھیاروں پر انحصار جاری رکھنے کابراہ راست تعلق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025