• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

بنگلہ دیش: عاشورہ جلوس میں دھماکے،ایک ہلاک

شائع October 24, 2015
واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے — فوٹو/ اے ایف پی
واقعے کی ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے — فوٹو/ اے ایف پی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں محرم الحرام کے ماتمی جلوس کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دیسی ساختہ بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ واقعہ حسینی دلان کے مزار میں پیش آیا جہاں ماتمی جلوس میں تقریباً 25 ہزار افراد شریک تھے۔

مقامی پولیس کے سربراہ عزیز احمد نے بتایا کہ بم دھماکوں میں 12 سالہ بچہ ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ماتمی جلوس میں 5 دیسی ساختہ بم پھینکے گئے جن میں سے 3 پھٹے جبکہ 2 کو ناکارہ بنادیا گیا۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

ڈھاکہ کے سینئر پولیس افسر اسد الزمان میاں نے کہا کہ حملے کی نوعیت کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ملک میں بے چینی اور افراتفری پیدا کرنے کی سازش ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024