• KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm
  • KHI: Maghrib 7:04pm Isha 8:27pm
  • LHR: Maghrib 6:46pm Isha 8:16pm
  • ISB: Maghrib 6:55pm Isha 8:28pm

’پاکستان، ہندوستان میں جوہری تنازع کا خطرہ‘

شائع January 23, 2016

واشنگٹن: امریکی ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اور ہندوستان اسی طرح اپنے جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرتے رہے تو دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس) کی جانب سے امریکی قانون سازوں کو ارسال کی جانے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جوہری ہتھیار، ہندوستان کو اپنے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی سے روکنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، تاہم پاکستان ان کی تعداد میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں : 'پاکستان تیسرا بڑا جوہری ملک بننے کے قریب'

رپورٹ میں ہندوستان کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کا بھی ذکر کیا گیا ہے، تاہم چونکہ یہ رپورٹ پاکستان کے حوالے سے تیار کی گئی ہے اس لیے اس میں پاکستان کے جوہری پروگرام پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مصنفین نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جوہری ہتھیاروں کی دوڑ خطے میں جوہری تنازع کا باعث بن سکتی ہے، جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان کے پاس تقریباً 110 سے 130 جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں پاکستان، ہندوستان سے آگے

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی بڑھتی ہوئی تعداد، نئے جوہری ہتھیار بنانا اور ’پوری طاقت سے جواب‘ کے نظریے نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جوہری تنازع کے خطرے کو بڑھادیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ 2004 کے بعد سے پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں، تاہم ملک میں عدم استحکام نے اس حوالے سے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے۔

یہ خبر 23 جنوری 2016 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025