• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی الیکشن:جماعت اسلامی حصہ نہیں لے گی

شائع March 8, 2016

کراچی: جماعت اسلامی نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور سندھ اسمبلی کے پی ایس 115 کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

جماعت اسلامی کے ترجمان زاہد عسکری کے مطابق ان کی جماعت سے کسی امیدوار نے دونوں حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 کی یہ نشست متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے ریحان ہاشمی کے استعفیٰ کے باعث خالی ہوئی، جنھوں نے مئی 2103 کے عام انتخابات میں 115810 ووٹ حاصل کیے تھے.

اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محمد ریاض حیدر 54751 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے 22376 ووٹ حاصل کیے تھے.

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جماعت اسلامی نے اپنے مضبوط حلقے سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا ہے.

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول کا اعلان کیا، جس کے تحت پولنگ اگلے ماہ 4 اپریل کو ہوگی.

کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 اور 8 مارچ کو جمع کروائے جاسکتے تھے، جن کی جانچ پڑتال 11، 12 مارچ کو ہوگی.

کاغذات نامزدگی کے منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں 14 مارچ کو جبکہ ٹریبونل کی جانب سے اپیلیں 16 مارچ کو نمٹائی جائیں گی۔

امیدواروں کی جانب سے 17 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 18 مارچ کو شائع کی جائے گی.

این اے 245 کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے امیدرواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (2) بند ہیں

یمین الاسلام زبیری Mar 08, 2016 11:31pm
جماعت اسلامی غالباً پی ٹی آئی کو مضبوط کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی۔ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم، کے علاوہ دوسری جماعتیں بھی میدان میں کودی ہوئی ہیں۔ بہر حال یہ ایک دلچسپ مقابلہ ہوگا۔اب تک کمال مصطفیٰ کی پارٹی نے کسی کو نامزد نہیں کیا ہے۔ انہیں ضرور کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ وہ کتنے پانی میں ہیں۔ خیال رہے کہ پچھلے انکابات میں جماعت اسلامی نے تنہا اڑنے کی کوشش کی تھی لیکن اس میں وہ بری طرح ناکام ہوگئے تھے۔ آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا!!
solani Mar 09, 2016 08:07am
Kuch bhi kare Pakistan ko uper lae(n).

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024