Notice: Undefined index: 2024-5-7 in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 35

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 37

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 38

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 39

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 40

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 41

Notice: Trying to access array offset on value of type null in /var/www/beta.dawn.com/apps/dawnnews.tv/views/partials/menus/prayer-timings.php on line 42

  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • KHI: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am
  • ISB: Fajr 5:00am Sunrise 5:00am

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کی تقرری چیلنج

شائع June 17, 2016

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین کے طور پر مولانا محمد خان شیرانی کی تقریری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

ابتدائی سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج عامر فاروق نے وفاق کو اس حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ مولانا شیرانی کو صدر مملکت نے 2013 میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر تعینات کیا تھا۔ مولانا شیرانی بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 264 سے منتخب رکن اسمبلی بھی ہیں۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں قانون کے استاد معین حیات چیمہ نے اپنے وکیل مرزا شہزاد اکبر کے توسط سے مولانا شیرانی کی تقرری کے خلاف پٹیشن دائر کی۔

مزید پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل ختم کرنے کا مطالبہ

درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ مولانا شیرانی اس عہدے کے لیے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے اور چونکہ وہ ایک رکن اسمبلی ہیں لہذا وہ حکومت کے زیرِ کنٹرول کسی ادارے کی سربراہی کے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔

مزید کہا گیا کہ چونکہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک حکومتی باڈی ہے، لہذا مولانا شیرانی کا تقرر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جب انھیں چیئرمین کے طور پر تعینات کیا گیا تو وہ پہلے سے ہی رکن قومی اسمبلی تھے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے، جس کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ کوئی قانون شریعت کے مطابق ہے یا نہیں، لیکن کونسل کو سیاسی تقرریوں اور حکومتی اتحاد میں شامل ایک چھوٹی سی جماعت کے اراکین کو سہولیات اور مراعات پہنچانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ کونسل کے موجودہ چیئرمین کی تقرری بھی اس حوالے سے پریشانی کا باعث ہے کیونکہ ان کے پاس ایک آئینی دفتر کی سربراہی کرنے کے لیے ضروری اسناد نہیں ہیں اور ان کی سربراہی کے دور میں اسلامی نظریاتی کونسل نے آئین اور اسلام کو شرمندگی سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی نظریاتی کونسل کی خاتون رکن کی 'نظر انداز' کیے جانے کی شکایت

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی تقرری غیر قانونی اور آئین کے خلاف تھی، کیونکہ وہ اسلامی نظریاتی کونسل جیسے عوامی ادارے کی چیئرمین شپ کے لیے درکار تعلیمی اور پیشہ ورانہ ضروریات پر پورا نہیں اترتے۔

مزید کہا گیا کہ آئین میں یہ واضح طور پر لکھا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے اراکین کو فلسفہ اسلام اور پاکستان کے معاشی، سیاسی اورقانونی مسائل سے مکمل طور پر آگاہ ہونا ضروری ہے۔

پٹیشن میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیا جس کے مطابق عوامی اداروں کے چیئرمین کی تقرری کے لیے صدر کو دی گئی صوابدید بالکل آزادانہ نہیں ہے اور اسے منصفانہ طور پر کیا جانا چاہیے، مزید کہا گیا کہ اس طرح کے دفاتر میں تقرریوں کے لیے کسی شخص کو مجاز اور مطلوبہ قابلیت کا حامل ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین پر تشدد کی ذمہ دار اسلامی نظریاتی کونسل قرار

درخواست گزار کے مطابق مولانا شیرانی نے یونیورسٹی کی تعلیم حاصل نہیں کی، ان کے پاس کوئی قانونی تربیت نہیں ہے اور نہ ہی ان کے نام پر اسلامی فقہ کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی مطبوعات ہیں۔

ان کی پبلک پروفائل کے مطابق مولانا شیرانی نے صرف متاع العلوم کوئٹہ اور معراج العلوم بنوں کے مدارس سے تعلیم حاصل کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ مولانا شیرانی کی تقرری حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو خوش کرنے کی ایک کوشش ہے اور اس حوالے سے ذرا بھی غور نہیں کیا گیا کہ مولانا شیرانی اس عہدے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ مولانا شیرانی کی تقریری کو کالعدم یا ابتداء سے ہی ناموزوں قرار دیں۔

یہ بھی پڑھیں:تحفظ حقوق نسواں بل:بیوی پرمعمولی تشددکی اجازت

مولانا شیرانی کے خلاف درخواست ایک ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب اسلامی نظریاتی کونسل کو اُس کی ان تجاویز پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، جس میں کونسل کا کہنا تھا کہ شوہر 'ضرورت' کے وقت اپنی بیوی پر 'ہلکا پھلکا' تشدد کرسکتا ہے جبکہ اسکولوں، ہسپتالوں اور دفاتر میں مرد و خواتین کے میل جول پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی تھی۔

'تحفظ نسواں' کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کے مجوزہ بل میں دعویٰ کیا گیا کہ خواتین کو شریعت کے مطابق تمام حقوق دیئے جائیں گے، تفریحی مقامات اوردفاتر میں نامحرم مرد و خواتین کے میل جول پر پابندی ہوگی جبکہ ڈانس، موسیقی اور آرٹ کے نام پر بنائے جانے والے مجسموں پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی۔

یہ خبر 17 جون 2016 کے ڈان اخبار میں شائع ہوئی

آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Hidayat Roghani Jun 17, 2016 11:40am
If the state of Pakistan should want to demolish the Council of Pakistan Ideology then they are the most rude, immoral, illiterate and prestigious country ofthe world. I request you people don't do this this is against Islam in my point of view. thank you

کارٹون

کارٹون : 7 مئی 2025
کارٹون : 6 مئی 2025