• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

پی ٹی آئی کی 'تحریک احتساب' کا آغاز

شائع August 7, 2016
پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کے شرکاء کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر
پشاور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ریلی کے شرکاء کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی 'تحریک احتساب ' کا آغاز پشاور سے ہوگیا، صبح ہی سے کارکنوں کی بڑی تعداد پیر زکوڑی پل رنگ روڈ پر جمع ہونا شروع ہوگئی تھی تاکہ وہ عمران خان کا خطاب سن سکیں اور ان کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی احتساب ریلی جی ٹی روڈ سے خیر آباد اٹک تک جائے گی اور اس دوران عمران خان 6 مقامات پر خطاب کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کی  احتساب ریلی  پشاور سے اٹک تک جائے گی—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر
پاکستان تحریک انصاف کی احتساب ریلی پشاور سے اٹک تک جائے گی—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر

پشاور رنگ روڈ پیر زکوڑی پل سے تحریک احتساب کا اغاز کرتے ہو ئے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا کہ جب تک نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش نہیں کریں گے کارکن سڑکوں پر رہیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب صرف پٹواریوں کو پکڑ رہی ہے بڑے بڑے مگر مچھ آزاد گھوم رہے ہیں،عمران خان کے خطاب کے بعد احتساب ریلی کا قافلہ اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گیا۔

عمران خان کا کنٹینر قافلے کی صورت میں رواں دواں ہے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر
عمران خان کا کنٹینر قافلے کی صورت میں رواں دواں ہے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر

اس موقع پر کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔

احتساب تحریک کے لیے عمران خان کا کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا ہے اور عمران خان احتساب تحریک سے مزید پانچ خطابات کریں گے۔

عمران خان کا دوسرا خطاب پبی ، تیسرا نوشہرہ ، چوتھا اکوڑہ خٹک ، پانچواں جہانگیرہ اور اختتامی خطاب خیر آباد اٹک کے مقام پر ہوگا, نوشہرہ کے مقام پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ریلی میں شریک ہوں گے۔

ریلی میں شریک کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے جبکہ ڈی جے بٹ نئے ترانوں کے ساتھ ان کا جوش بڑھائیں گے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر
ریلی میں شریک کارکن ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے رہے جبکہ ڈی جے بٹ نئے ترانوں کے ساتھ ان کا جوش بڑھائیں گے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر

احتساب تحریک میں شرکاء کا لہو گرم رکھنے اور ماحول کو خوشگوار رکھنے کیلئے ڈی جے بٹ کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

ڈی جے بٹ نے اس بار ریلی کے شرکاء کیلئے نئے نغمے اور ترانے تیار کیے ہیں۔

احتساب تحریک مارچ کے لیے سیکورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور 700پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئیں ہیں جبکہ ریلی کے لیے جی ٹی روڈ کو بند نہیں کیا جا ئے گا۔

ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر
ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہے—فوٹو / پی ٹی آئی ٹوئیٹر

ریلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے کارکنوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے بھی لوگ بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔

ریلی میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جنہوں نے چہروں پر تحریک انصاف کے پرچم بنوائے ہوئے ہیں۔


پشاور میں کارکنوں کی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی اور امکان ہے کہ جیسے جیسے ریلی آگے بڑھے گی لوگوں کی آمد میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم کا احتساب ہونے تک عوام کے ساتھ رہیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Qalam Aug 07, 2016 09:45pm
عمران خان کو چاھیے تھا کہ خیبر پختون خواہ میں اچھا کام کرتے اور اس کو بطور نمونہ پیش کرتے نہ کہ اس طرح سڑکوں پر آ کر اپنا اور قوم کا وقت ضائع کریں۔پہلے ایسے احتجاج سے کچھ نہی ھوا اب کیا ھو گا؟

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024