• KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:52am
  • LHR: Fajr 3:42am Sunrise 5:12am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:14am
  • KHI: Fajr 4:30am Sunrise 5:52am
  • LHR: Fajr 3:42am Sunrise 5:12am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:14am

ممبئی حملہ کیس: کشتی کے معائنے کیلئے عدالتی کمیشن کراچی میں

شائع October 6, 2016

اسلام آباد: ممبئی حملہ کیس میں مبینہ طور پر استعمال ہونے والی الفوز نامی کشتی کا معائنہ کرنے کے لیے عدالتی کمیشن کراچی پہنچ گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے اسپیشل پروسیکیوٹر مصباح الحسن قادری اور وکیل دفاع راجا رضوان عباسی پر مشتمل عدالتی کمیشن کو کراچی جاکر کشتی کا معائنہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

’الفوز‘ نامی اس کشتی کے معائنے کے علاوہ کمیشن اس گواہ کا بیان بھی ریکارڈ کرے گا جس نے کراچی شپ یارڈ میں اس کشتی پر قبضہ ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔

مزید پڑھیں:’ممبئی حملے میں استعمال ہونے والی کشتی کا معائنہ‘

یہ حکم اُس وقت دیا گیا تھا جب ایف آئی اے حکام نے انسداد دہشت گردی عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ کشتی کو تفتیشی افسر نے اس گواہ کی موجودگی میں اپنی تحویل میں لیا تھا جس نے کشتی کی شناخت کرکے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اسی طرح کی کشتی ملزمان کی جانب سے استعمال کی گئی۔

انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ چونکہ کشتی اتنی بڑی ہے کہ اسے عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا اور گواہ کا بیان بھی کشتی کو عدالت میں پیش کیے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا لہٰذا یہ ضروری ہے کہ کمیشن کو کراچی جاکر کشتی کا معائنہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ممبئی حملہ کیس:ہندوستان شواہد فراہم کرنے پر رضامند

ذرائع کے مطابق عدالتی کمیشن اپنی تحقیقاتی رپورٹ اگلے بدھ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گا۔

'الفوز' نامی اس کشتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ممبئی حملوں کے ملزمان نے ہندوستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کے لیے اسے استعمال کیا تھا۔

2009 میں ہونے والے ممبئی حملوں میں 166 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 6 مئی 2025
کارٹون : 4 مئی 2025