• KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • KHI: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • LHR: Maghrib 5:00am Isha 5:00am
  • ISB: Maghrib 5:00am Isha 5:00am

درگاہ شاہ نورانی 39 روز بعد زائرین کے لیے کھول دی گئی

شائع December 22, 2016

حب: بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بند ہونے والی درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

خضدار کے نائب تحصیلدار جاوید اقبال نے ڈان نیوز کو بتایا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے بعد درگاہ کو 21 دسمبر سے زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔

نائب تحصیلدار کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر خضدار نے خود آ کر درگاہ کو دوبارہ زائرین کے لیے کھولا۔

جاوید اقبال کے مطابق خضدار سے سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری منگوا کر درگاہ کے چاروں اطراف اور پہاڑی علاقے پر تعینات کردی کردیا گیا ہے جبکہ داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: درگاہ شاہ نورانی زائرین کے لیے بند

انہوں نے بتایا کہ لیویز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی رضاکاروں کی بھی بڑی تعداد سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے جن میں 40 مرد اور 10 خواتین شامل ہیں۔

نائب تحصیلدار کا مزید کہنا تھا کہ درگاہ میں داخل ہونے والے زائرین سخت سیکیورٹی چیکنگ کے بعد ہی اندر آ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس نومبر میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں درگاہ شاہ نورانی میں زور دار بم دھماکے کے نتیجے میں 52 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد 14 نومبر کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے معقول سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے تک درگاہ کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔


کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025