• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

'اشانت گیم فیس چیلنج' سوشل میڈیا پر وائرل

شائع March 9, 2017
فوٹو بشکریہ کرک ٹریکر ڈاٹ کام
فوٹو بشکریہ کرک ٹریکر ڈاٹ کام

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلور میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی فاسٹ بولر اشانت شرما اور آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان اسٹیو اسمتھ کے درمیان لفظی جنگ نے میڈیا میں خوب جگہ پائی۔

میڈیا میں جس چیز پر سب سے زیادہ بحث کی گئی وہ اشانت شرما کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کو دیکھ کر بنائی جانے والی عجیب و غریب شکلیں تھیں جسے میچ کے دوران بھی کئی بار 'ری پلے' کیا گیا۔

اب ان کی جانب سے بنائی جانے والی یہ شکلیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی وائرل ہوگئی ہیں، یہی نہیں بلکہ اس پر ایک کھیل بھی ایجاد کرلیا گیا ہے۔

آپ کو مینیقن چیلنج اور آئس بکیٹ چیلنج تو یاد ہی ہوگا جنہوں نے پوری دنیا کو اپنی سحر میں لپیٹ لیا تھا۔

اسی طرح اب کرکٹ کی دنیا کو 'اشانت گیم فیس چیلنج' نے اپنے شکنجے میں لیا ہوا ہے اور ہر کوئی اشانت شرما جیسی شکلیں بنانے کا چیلنج دوسروں کو دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں بھارت میں دونوں ٹیموں کے درمیان جاری سیریز میں موجود سابق بھارتی و آسٹریلوی کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے بھی یہ چیلنج لیا اور انہوں نے بھی اشانت شرما جیسی شکل بنانے کی کوشش کی۔

سابق کھلاڑی اور کمنٹیٹرز اشانت شرما سے بہتر شکلیں بنانے میں کامیاب رہے یا نہیں اس کا فیصلہ آپ خود وڈیو دیکھ کر کرسکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024