• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

خواتین اور مردوں کی انگلیاں مختلف کیوں؟

شائع December 10, 2018
— فوٹو بشکریہ یوایس ٹوڈے
— فوٹو بشکریہ یوایس ٹوڈے

کیا آپ کو معلوم ہے کہ عام طور پر مردوں کی شہادت کی انگلی ان کی تیسری انگلی سے چھوٹی جبکہ خواتین میں شہادت کی انگلی تیسری انگلی (رنگ فنگر) سے بڑی ہوتی ہے؟

اگر نہیں تو جان لیں کہ ایسا واقعی ہوتا ہے مگر اس کی وجہ کیا ہے؟

تو اس کا جواب ہمارے ہارمونز میں چھپا ہے۔

مزید پڑھیں : انگلیوں کے ناخنوں پر یہ سفید نشان کیوں ہوتے ہیں؟

جی ہاں واقعی کسی بچے کی پیدائش سے قبل ایسٹروجن اور ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمونز جینز کو کنٹرول کرتے ہیں جو انگلی کی لمبائی کا تعین کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ مردوں میں شہادت کی انگلی چھوٹی جبکہ خواتین میں اس سے الٹ ہوتی ہے۔

بنیادی طور پر انگلیوں کی لمبائی مختلف شخصی عادات سے جڑی ہوتی ہے جیسے جارحیت، موسیقی کی صلاحیت اور جنسی تبدیلی سے تعلق رکھتی ہے۔

اسی طرح یہ مختلف طبی مسائل جیسے آٹزم، ڈپریشن، ہارٹ اٹیک اور کینسر کا عندیہ بھی ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 5 امراض جن کی پیشگوئی ہاتھوں سے ممکن

طبی ماہرین نے یہ راز 2011 میں دریافت کیا تھا کہ ہارمونز خواتین اور مردوں میں انگلیوں کی لمبائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ اگر لڑکوں میں ٹسٹوسیٹرون نامی ہارمنز کی کمی ہو تو ان کی شہادت کی انگلی لمبی ہوتی ہے جبکہ ایسٹروجن کی کمی کی صورت میں رنگ فنگر کی لمبائی بڑھتی ہے۔

لڑکیوں میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور ہارمونز میں کمی بیشی ان کی انگلیوں کی لمبائی کا تعین کرتی ہے۔

یہ بھی جانیں : انگلیاں ہر وقت ٹھنڈی کیوں رہتی ہیں؟

اس تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ہارمونز انسانی شخصیت پر اپنے اثرات پیدائش سے قبل ہی مرتب کرنے لگتے ہیں اور حمل کے تیسرے مہینے سے وہ اپنا کام کرنے لگتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024