• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

مشروم کو صحت کیلئے فائدہ مند کیسے بنایا جائے؟

شائع May 29, 2017
مشرومز میں پروٹین کے علاوہ فائبر اور وٹامن بی، سی، ڈی اور ای بھی شامل ہوتے ہیں—۔فائل فوٹو
مشرومز میں پروٹین کے علاوہ فائبر اور وٹامن بی، سی، ڈی اور ای بھی شامل ہوتے ہیں—۔فائل فوٹو

کچھ غذائیں یا کھانے ایسے ہوتے ہیں جو صحت اور توانائی کے لیے بہتر تو ہوتے ہیں، مگر غلط طریقے سے تیار کرنے یا پکانے کی وجہ سے وہ ہمارے لیے بے فائدہ ہوجاتے ہیں۔

مشروم (کھنبی) کا شمار بھی ایسی ہی چیزوں میں ہوتا ہے، جو کئی حوالوں سے انسانی صحت کے لیے بہتر ہے، مگر اسے پکانے کے طریقے سے یہ انسانی صحت کے لیے بے فائدہ ہوجاتی ہیں۔

ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ مشروم کو ابالنے یا تلنے سے اس میں شامل وہ وٹامنز ضائع ہوجاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 10 غذائیں جو آپ کو جوان رکھیں

سائنس جرنل فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اسپین کے ٹیکنالوجیکل رسرچ سینٹر آف لا ریوجا کے ماہرین نے ایک تحقیق کے نتیجے میں پتہ چلایا کہ ابالنے تا تلنے کے مقابلے وہ مشروم زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، جو مائیکرو ویو کے ذریعے تیار کیے جائیں۔

ماہرین نے مشروم کی چار اقسام کو مختلف طریقوں سے پکانے کے بعد جائزہ لیا کہ کس طریقے سے پکائے جانے والے مشرومز کے وٹامنز زیادہ فائدہ مند ہیں۔

مزید پڑھیں: کینسر کے خطرات کم کرنے والی غذائیں

ماہرین کے مطابق مائیکرو ویو میں مشرومز کو پکانے سے ان کے وٹامنز ضائع نہیں ہوتے، جبکہ دوسرے طریقوں سے پکانے سے ان کے وہ وٹامنز کم ہوجاتے ہیں جو انسان میں بیماریاں پیدا ہونے کو روکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ مشرومز کو ابالنے یا تلنے سے ان کے پروٹین، کاربوہائیڈریٹس،اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامنز ختم ہوجاتے ہیں، یا پھر ان کی مقدار اتنی کم ہوجاتی ہے کہ مشرومز بے فائدہ ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کا علاج کھانوں سے ممکن

خیال رہے کہ مشرومز میں پروٹین کے علاوہ فائبر اور وٹامن بی، سی، ڈی اور ای بھی شامل ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024