• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

لیموں کو سرہانے رکھ کر سونا صحت کے لیے فائدہ مند

شائع June 10, 2017

لیموں ایک ایسی چیز ہے جو گھروں میں بہت عام استعمال ہوتی ہے اس کے چھلکوں، عرق اور دیگر میں متعدد طبی فوائد بھی پائے جاتے ہیں۔

اس پھل کو چائے میں استعمال کیا جاسکتا ہے، کھانا پکانے اور نزلہ زکام دور بھگانے کے لیے بھی، مگر پھر بھی اس کی متعدد خوبیاں ایسی ہیں جو اکثر افراد کو معلوم نہیں ہوتیں۔

اگر آپ لیموں کو سونے سے قبل اپنے بستر کے سرہانے رکھ دیں تو اس کے کیا فوائد ہوتے ہیں وہ درج ذیل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لیموں کے 12 حیرت انگیز کمالات

سکون کا احساس

لیموں کی ترش مہک اعصابی نظام کو سکون پہنچاتی ہے، ذہنی بے چینی میں کمی اور تناﺅ سے بھی نجات ملتی ہے۔ اگر آپ کے پاس لیموں کا عرق نہیں تو لیموں کا ٹکڑا سرہانے رکھ سکتے ہیں۔

توجہ مرکوز کرنے میں مددگار

لیموں کی ایک اور بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کی مہک روزانہ سونگھنے سے لوگوں کے اندر توجہ مرکوز کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ ذہنی سرگرمی اور یاداشت بھی بہتر ہوتی ہے۔ اپنے دفتر میں بھی اس مہک کی وج ہسے لوگ کم غلطیاں کرتے ہیں۔

یہ بھی جانیں : زیتون کے تیل کے 7 زبردست فوائد

مزاج میں بہتری

لیموں کا عرق ڈپریشن سے نجات کے لیے آزمودہ نسخہ ہے، تو اس کو آزما کر دیکھیں۔

جراثیموں سے پاک ہوا

لیموں صرف خوشگوار مہک کے ساتھ ہی نہیں بلکہ جراثیم کش خصوصیات بھی رکھتے ہیں، جو کہ کمرے کی ہوا کو جراثیموں سے پاک کرتی ہیں۔

بلڈ پریشر میں کمی

وہ افراد جو بلڈ پریشر یا فشار خون کے شکار ہیں، لیموں ان کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کی مہک بلڈ پریشر میں کمی لاتی ہے۔

کیڑے مکوڑوں سے نجات

چیونٹیاں، مکھیاں، مچھر اور دیگر کیڑے ایسے گھر میں رہنا پسند نہیں کرتے جہاں لیموں کی مہک ہو، اور اس کے لیے آپ کو مہنگے کیمیکلز خریدنے کے لیے پیسے کرچ کرنے کی بھی ضرورت نہیں، بس لیموں کے کچھ ٹکڑے کاٹ کر ابن پر لونگیں رکھ لیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024