• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ریاض جانے والی پی آئی اے پرواز کی لاہور میں ہنگامی لینڈنگ

شائع October 11, 2017

لاہور: سیالکوٹ سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض جانے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے نے لاہور میں 'تکنیکی وجوہات' کی بناء پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 755 نے سیالکوٹ کے ہوائی اڈے سے ریاض جانے کے لیے اڑان بھری تو پائلٹ کو طیارے کے کمپیوٹر سسٹم سے دھویں کی وارننگ موصول ہوئی جس کے بعد پائلٹ نے حفاظتی امور کو مدنظر رکھتے ہوئے طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔

ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کے عملے سمیت تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی لاہور-کوالالمپور پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

اس حوالے سے جب پی آئی اے کے ترجمان مشہود تاجور سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'قومی ایئر لائن کے طیارے نے معمول کے مطابق لینڈنگ کی اور ہنگامی لینڈنگ یا طیارے میں آگ لگنے کی خبریں درست نہیں'۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ طیارے کی مکمل چیکنگ کی جارہی ہے جبکہ انجینئرنگ عملے کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد پرواز کو روانگی کے لیے تیار کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی 'اے ٹی آر' طیارے میں آگ لگنے کی تردید

پی آئی اے ترجمان نے مزید بتایا کہ طیارے کو ساڑھے 11 بجے اس کی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024