• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

لاہور: گنگا رام ہسپتال کے لیبر روم کے باہر بچے کی پیدائش

شائع October 20, 2017

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چند دن قبل رائیونڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کی پیدائش کے واقعے کے بعد اب گنگارام ہسپتال میں لیبر روم کے باہر فرش پر بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اہلخانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ خاتون شبانہ ریاض کو ڈیلیوری کے لیے گنگا رام ہسپتال لایا گیا لیکن چونکہ ان کے پاس ہسپتال کا کارڈ نہیں تھا، لہذا انتظامیہ نے انہیں داخل کرنے سے انکار کردیا۔

جس کے بعد خاتون نے ہسپتال کے باہر سیڑھیوں پر بچے کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں: رائیونڈ: عملے کے انکار کے باعث ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کی پیدائش

پیدائش کے تھوڑی ہی دیر بعد اُس وقت پریشان کن صورتحال پیدا ہوئی، جب بچے کی سانس اچانک رک گئی، جس پر ایک نرس نے آکر بچے کی سانس بحال کی۔

واقعے کے بعد وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق گنگا رام ہسپتال پہنچے اور ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر عبدالغفار کو معطل کرتے ہوئے 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'مردہ بچوں کی پیدائش میں پاکستان سرفہرست'

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو بھی رائیونڈ کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی اور عملے کی جانب سے علاج معالجے سے انکار کے باعث ایک خاتون نے ہسپتال کے باہر فرش پر بچے کو جنم دیا تھا، جس کے بعد صوبائی انتطامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024