• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

کیا وٹامن سی کی کمی کی علامات جانتے ہیں؟

شائع November 28, 2017
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

وٹامن سی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر یہ جسم کے لیے ضروری کیوں ہوتا ہے؟

ویسے تو جسم میں اس کی سنگین کمی کا امکان بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی ہماری کچھ عادتیں جسم کو ضرورت کے مطابق اس وٹامن سے محروم کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔

ہمارے جسم کو متعدد افعال کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے جو چربی گھلانے کا کام بھی کرتا ہے۔

چونکہ ہمارا جسم اسے نہیں بناتا تو اس کی کمی کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے وٹامن سی سے بھرپور غذاﺅں کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے مالٹے، اسٹرابری، پپیتا، ٹماٹر، گوبھی اور شملہ مرچ سمیت متعدد۔

تاہم اگر اس کی کمی ہوجائے تو یہ علامات آپ کو خبردار کرتی ہیں کہ اسے پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

مسوڑوں کا سوجنا اور خون بہنا

اگر جسم میں وٹامن سی کی کمی ہو تو مسوڑے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ان میں زیادہ خون بہنے لگتا ہے کیونکہ وٹامن سی زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے جس کی کمی کے باعث مسوڑے جلد ٹھیک نہیں ہوپاتے، اسی طرح وٹامن سی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مسوڑوں کو سوجن سے بچاتے ہیں۔

خشک بال

جب بال صحت مند اور چمکدار ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ آپ متوازن غذا کا استعمال کررہے ہیں، مگر جب اس کے سرے ٹوٹنے لگے اور بال خشک ہوجائیں تو ممکنہ طور پر یہ وٹامن سی کی کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ بالوں کی مضبوطی اور صحت کا انحصار کولیگن پر ہوتا ہے جس کی پیداوار میں وٹامن سی کا اہم کردار ہے، اس وٹامن کی کمی گنج پن کا شکار بھی کرسکتی ہے۔

زخم جلد نہ بھرنا

جسم کے زخم بھرنے کا میکنزم کسی حد تک وٹامن سی پر انحصار کرتا ہے، یہ وٹامن کولیگن کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے جو ان ٹشوز کو مضبوط کرتا ہے جو زخم کے اوپر بنتے ہیں، اس کی کمی یہ عمل سست کردیتی ہے۔

آئرن کی کمی

وٹامن سی سبزیوں سے حاصل ہونے والے آئرن کو آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے اور اس کے بغیر وہ جذب نہیں ہوپاتا، یعنی وٹامن سی کی کمی خون کی کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

جلد خشک ہونا یا جھریاں پڑجانا

کولیگن جلد کو لچکدار رکھنے کے ساتھ جھریوں سے پاک رکھتا ہے، تو یہ حیران کن امر نہیں کہ وٹامن سی کی کمی آپ کو جوانی میں ہی بوڑھا بنا سکتی ہے کم از کم دکھا تو سکتی ہے جس کی وجہ چہرے پر موجود جھریاں ہوں گی۔ اسی طرح وٹامن سی کی مناسب مقدار درمیانی عمر میں بھی شخصیت میں جوانی کا تاثر برقرار رکھتی ہے۔ وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے جلد کو ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے، جبکہ اس کا زیادہ استعمال جلد کی ملائمت طویل عرصے تک برقرار رکھتا ہے۔

اکثر بیمار ہونا

وٹامن سی خون کے سفید خلیات کی پیدوار کے عمل کو حرکت میں لاتا ہے جو بیکٹریا اور وائرس کو نشانہ بناتے ہیں، وٹامن سی جسمانی دفاعی خلیات کی صحت کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ عام موسمی بیماریوں کے خلاف وہ موثر طریقے سے کام کرسکیں۔ اگر آپ اکثر فلو یا گلے کی خراش کا شکار رہتے ہیں تو یہ کمزور جسمانی دفاعی نظام کا عندیہ ہے جس کا حل وٹامن سی کا زیادہ استعمال ہے۔

ہر وقت تھکاوٹ

ہر وقت تھکاوٹ متعدد امراض اور اجزاءکی کمی کی علامت ہوسکتی ہے، مگر اس کے ساتھ اگر مزاج میں چڑچڑا پن بھی طاری ہو تو یہ وٹامن سی کی کمی کی نشانی ہوسکتا ہے، وٹامن سی جسمانی توانائی اور مزاج کو خوشگوار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

وزن بڑھنا

جب وٹامن سی کی کمی ہو تو اس سے جسمانی توانائی متاثر ہوتی ہے جس سے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، جب اس کی رفتار سست ہوتی ہے تو جسمانی وزن بڑھنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

جوڑوں کی تکلیف اور سوجن

جوڑوں کی کرکری ہڈیوں کا بڑا حصہ کولیگن سے بنتا ہے تو وٹامن سی کی کمی جوڑوں کی تکلیف کا باعث سکتی ہے جبکہ سوجن بھی زیادہ ہونے لگتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025