• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

گاجر کی برفی کھائیں گے؟

شائع December 6, 2017
فوٹو/ شٹراسٹاک
فوٹو/ شٹراسٹاک

سردیوں میں لوگ گاجر کا حلوہ نہایت شوق سے کھاتے ہیں، لیکن کیا آپ حلوے کے علاوہ گاجر کو کسی مختلف انداز میں بناتے ہیں؟

اگر نہیں تو یہاں گاجر کی برفی بنانے کی نہایت آسان ترکیب دی جارہی ہے۔

اس کی ترکیب گاجر کا حلوہ بنانے سے زیادہ آسان بھی ہے، تو آج ہی اپنے گھر میں گاجر کی برفی یہاں دی گئی ترکیب سے تیار کریں۔

اجزاء:

دودھ - ایک لیٹر

گاجر - باریک کٹی ہوئی ½ کلو

چینی - 1 اور ½ کپ یا حسب ذائقہ

الائچی - پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

کھوپرا - ½ کپ

بادام پستہ - پسا ہوا ½ کپ

کھویا - ½ کپ

گھی - 3 کھانے کے چمچ

ترکیب:

ایک پتیلی میں دودھ ڈال کر ابال لیں۔

اس میں گاجر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 4 سے 5 منٹ تک پکالیں۔

دوبارہ ابال آنے کے بعد ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر 15 سے 20 منٹ کے لیے پکنے دیں اور تھوڑی تھوڑی دیر میں چمچا چلاتے رہیں۔

پھر ہلکی درمیانی آنچ پر دودھ سوکھ جانے تک پکا لیں۔

چینی شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

الائچی کے دانے، کھوپرا، بادام اور پستے ڈان کر دوبارہ ملائیں۔

کھویا شامل کریں اور اچھی طرح ملائیں۔

گھی ڈال کر مکس کریں اور تھوڑی دیر اور پکالیں۔

ایک الگ فرائی پین میں گھی اور کھویا ڈالیں اور انہیں آپس میں اچھی طرح ملائیں۔

چینی شامل کریں اور گھل جانے تک اچھی طرح مکس کریں اور ٹھنڈا کرلیں۔

اب گاجر کو ڈش کر پھیلا کر اس پر کھویا ڈالیں اور اوپر سے کھوپرا اور میوے ڈالیں۔

بعدازاں اسے 30 منٹ تک فریج میں ٹھنڈا کریں اور گھر والوں کو پیش کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024