• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:47pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:55pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:47pm
  • ISB: Zuhr 12:04pm Asr 4:55pm

عدم ثبوت پر ’تحریک طالبان پاکستان‘ کے دو کارکن بری

شائع December 14, 2017

اسلام آباد: راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو مبینہ کارکنوں کو عدم ثبوت پر بری کردیا۔

بری ہونے والے ملزمان پر الزام تھا کہ وہ گزشتہ برس سال نو کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اے ٹی سی کے جج سیلمان بیگ نےریمارکس دیئے کہ پروسیکیوشن کی جانب سے حسن معاویہ اور محمد عمران کے خلاف پیش کیے گئے ثبوت نا کافی ہیں۔

یہ پڑھیں: 'اسٹریٹ کریمنلز کے خلاف دہشت گردوں جیسے مقدمات ہونےچاہیے'

وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ مذکورہ کیس میں نامزد دونوں ملزمان گرفتاری سے پہلے ‘لاپتہ’ تھے۔

اٹک پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دونوں ملزمان کو دسمبر 2016 کو چاچ انٹرچینج پر گرفتار کیا تھا، مذکورہ علاقہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سنگم میں آباد ہے۔

اسی انتخابی حلقے میں پنجاب کے وزیرداخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ 16 اگست 2015 کو خودکش حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔

شیخو پورہ سی ٹی ڈی نے اکتوبر 2015 کو شجاع خانزادہ کے قتل میں ملوث چار مبینہ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کلبھوشن یادیو کیس:پاکستان نے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا

اسی کیس میں ایک مشتبہ شخص قاسم معاویہ کا کیس راولپنڈی اے ٹی سی میں زیرسماعت تھا۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران اور حسن معاویہ کی گرفتاری کے بعد ان کے قبضے سے دو ہینڈ گرینڈ، ڈیڑھ کلو باوردی مواد، 12 ڈیٹونیٹر اور دیگر قانونی سامان بھی برآمد کیا گیا تھا۔

پروسیکیوٹر کے مطابق دونوں ملزمان نے سال نو کے موقع پر راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا۔

ملزمان کے خلاف عدالت میں 7گواہان پیش کیے گئے جن میں سی ٹی ڈی کے عہدیدار، بم ڈسپوزیل اسکارڈ کے کمانڈر سمیت برآمد ہونے والا سامان بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

وکیل صفائی مولانا وجی اللہ کا کہنا تھا کہ معاویہ اور عمران دسمبر کی 2 اور 3 تاریخ کو ملتان سے لاپتہ ہو گئے تھے۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ معاویہ ملتان میں اپنا جنرل اسٹور چلاتا ہے اور عمران پیشے کے اعتبار سے ایک کاشتکار ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملتان سی ٹی ڈی نے دونوں افراد کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

وکیل صفائی نے بتایا کہ حسن معاویہ کے بھائی عبدالحنان نے سپریم کورٹ کے ہومن رائٹس سیل میں بھائی کی گمشدگی کی درخواست 5 دسمبر 2016 کو دی تھی، اس سے متعلق وکیل صفائی نے دو ثبوت بھی پیش کیے۔


یہ خبر 14 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع کی

کارٹون

کارٹون : 7 مئی 2025
کارٹون : 6 مئی 2025