• KHI: Fajr 4:31am Sunrise 5:54am
  • LHR: Fajr 3:44am Sunrise 5:14am
  • ISB: Fajr 3:42am Sunrise 5:15am
  • KHI: Fajr 4:31am Sunrise 5:54am
  • LHR: Fajr 3:44am Sunrise 5:14am
  • ISB: Fajr 3:42am Sunrise 5:15am

حب: ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمی

— فوٹو: اسماعیل ساسولی
— فوٹو: اسماعیل ساسولی

بلوچستان کے شہر حب میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق حب کے علاقے پیرکس روڈ پر ایف سی قافلے کے قریب بم دھماکا ہوا، جس سے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) حب سرکل جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ پیرکس روڈ پر ایف سی کیمپ کے قریب دھماکا اس وقت ہوا جب ایف سی کی گاڑیاں معمول کے گشت پر نکل کر جارہی تھیں۔

— فوٹو: اسماعیل ساسولی
— فوٹو: اسماعیل ساسولی

دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے قافلے میں موجود ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کراچی منتقل کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ جنوری میں کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں بھی ایف سی کے چیک پوسٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: چرچ میں خودکش دھماکا، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا جہاں زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ ہوئی۔

گزشتہ کچھ برسوں میں سیکیورٹی اداروں نے امن عامہ کی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں، تاہم شرپسند عناصر تخریبی کارروائیوں کی کوشش میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں بلوچستان کے اہم کردار کی وجہ سے حکام دیگر ممالک کے خفیہ اداروں پر حالات خراب کرنے کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے صوبائی حکومت متعدد مرتبہ یہ دعویٰ کرچکی ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘، افغانستان کی خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے ساتھ مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 مئی 2025
کارٹون : 3 مئی 2025