ماؤنٹین ڈیو کالے اور نئے ہیلمٹس کے ساتھ کچھ بہت ہی پرخطر کرنے جارہا ہے
نوجوانوں میں مقبول اور ایڈونچر کا احساس دلانے والی ماؤنٹین ڈیو اب کالے اور نئے ہیلمٹس کے ساتھ کچھ بہت ہی خطرناک اسٹنٹس کا مظاہرہ کرنے جارہا ہے۔

عائشہ عمر نے بھی ماؤنٹین ڈیو ہیلمٹ حاصل کرلیا ہے، جس کے بعد انہوں نے فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹا گرام پر ہیلمٹ پہن کر تصویر بھی شیئر کی۔
اسی طرح ہارون شاہد نے بھی ماؤنٹین ڈیو کا ہیلمٹ حاصل کرنے کے بعد انسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بھی ماؤنٹین ڈیو کے زیرِ اہتمام پاکستان میں ہونے والے سب سے بڑے اسٹنٹ شو ڈیو موٹو ایکسٹریم (#DewMotoExtreme) کے لیے بھرپور طور پر تیار ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ سیبل چوہدری اور جگن کاظم نے بھی اشارہ دیا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو ہونے جارہا ہے۔
پاکستان کے اداکاروں کے ساتھ ساتھ ہر کوئی اس تجسس کا شکار ہے کہ آخر کیا ہونے والا ہے۔

یہ برانڈ حال ہی میں کچھ بہترین سرگرمیاں کرتا رہا ہے، جن میں سے کچھ جو ہمیں یاد ہیں وہ یہ ہیں:
لاہور شہر کی سڑکوں پر چولستان کریم رائیڈ جیپ ریلی کا خلاصہ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
ماؤنٹین ڈیو کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کی پارٹی ’دی میڈ بلاک ڈیسنٹ پارٹی‘ نے ملکی ڈی جیز کے ساتھ ساتھ لاس اینجلس سے دنیا کے بہترین ڈی جیز کو ایک ساتھ جمع کردیا۔
اسلام آباد میں ہونی والی اس پارٹی کا احوال مختصراً یہ ہے کہ ہم میجر لیزر، عادل عمر اور طلال قریشی، کروم اسپارکس اور بلوچ گروپ 'لیاری انڈر گراؤنڈ' کی پرفارمنس کو نہیں بھول سکتے۔
ماؤنٹین ڈیو نے کچھ اشارے تو دے دیئے ہیں، اب اس بڑے ہنگامے کا زیادہ انتظار نہیں کیا جاسکتا۔

یہ مواد ہمارے اسپانسر ماؤنٹین ڈیو کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔