کراچی میں ملک کا سب سے بڑا ماؤنٹین ڈیو بائیک اسٹنٹ شو
پاکستان کے سب سے بہترین سافٹ ڈرنک ماؤنٹین ڈیو نے پاکستان کے تین شہروں کے لیے اپنے ایکشن کا آغاز 21 اپریل کو کراچی سے کردیا، پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بائیک اسٹنٹ شو کراچی میں معین خان اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔

کراچی سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے بہترین رائڈرز نے ماؤنٹین ڈیو کے موٹو ایکسٹریم #MotoExtreme ایونٹ میں سپر بائیک اور ایف ایم ایکس کے ذریعے فری اسٹائل موٹو کراچ اسٹنٹس کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

جن رائڈرز نے موٹو ایکسٹریم میں اپنے جوہر منوائے اور شائقین کو محظوظ کیا ان میں جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے نک ڈی وٹ، سویڈن سے تعلق رکھنے والے فیڈرک فروگ برگرن، اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے کراؤن کنگ آف وہپ ڈلان گولڈمین شامل تھے۔

ان تمام رائیڈرز نے بہترین اسٹنٹس دکھائے اور ساتھ ساتھ سپر بائیک کے ساتھ فری اسٹائل اسٹنٹس دکھانے میں مشہور ڈیڈی بیزارو نے بھی شائقین کو بہترین اسٹنٹس کے ساتھ محظوظ کیا۔

اس کے ساتھ ہی شائقین کی سانسیں اس وقت تھم گئیں جب انہوں نے ایونٹ کے دوران دیکھا کہ دنیا کے ان بہترین بائیک رائیڈرز نے کتنی جواں مردی کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ ماؤنٹین ڈیو نے بہترین اسٹنٹ شو کا انعقاد کرکے پاکستان میں لوگوں کا ولولہ انگیز طریقے سے خون گرمایا ہو، بلکہ ا سے قبل بھی متعدد مرتبہ ماؤنٹین ڈیو پاکستان میں اپنے صارفین کو دل مولینے والے اسٹنٹ کا تجربہ کروانے کا وعدہ وفا کرتا رہا ہے۔

شو کے دوران پاکستان کے نامور میوزیکل بینڈ "کال" نے اپنی موسیقی کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا اور ڈھول کی پرفارمنس سے تو شائقین نے خوب لطف اٹھایا۔

ماؤنٹین ڈیو کے موٹو ایکسٹریم کے شہر میں چرچے رہے، اور پاکستان فلم، ڈرامہ اور میوزک انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس ایونٹ میں شرکت کرکے اس میں چار چاند لگا دیئے۔
ایونٹ کے دوران سوہا علی ابرو، نمرہ خان اور دیگر اداکار اور اداکارراؤں نے ماؤنٹین ڈیو کے اسٹنٹ شو کو ایک بہترین شو قرار دیا۔
سلیبریٹیز کا کہنا تھا کہ وہ اس ایونٹ سے بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوئے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا اسٹنٹ شو ہے۔ ایونٹ کے دوران موسیقی کا بھی بھرپور انتظام کیا گیا۔
یہ مواد ہمارے اسپانسر ماؤنٹین ڈیو کی وجہ سے ممکن ہوسکا۔ ڈان اداریئے کا اس میں بیان کیے گئے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔