• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

جگمگاتے بالوں کے حصول میں مدد دینے والے آسان طریقے

شائع June 29, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ کو اکثر صبح منہ دھونے یا نہانے کے بعد پانی کی نالی میں رکاوٹ کا سامنا ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے گرنے والے بال ہوتے ہیں؟ جی ہاں یہ بالکل ٹھیک ہے کہ بالوں سے محروم ہونا سچ مچ دل کو توڑ دیتا ہے اور خود کو گنجا ہوتے دیکھنا کسی بھیانک خواب سے کم نہیں ہوتا۔

بالوں کا گرنا موجودہ دور کے لوگوں کا ایک عام مسئلہ ہے، آج کے عہد میں بالوں کے گرنے کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسا کہ ہمارا مصروف ترین شیڈول ہمیں بالوں کی صحت کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں دیتا، اسی طرح ہمارا مضرصحت طرز زندگی اور خراب غذائی عادات بھی اس مسئلے کی شدت کو بڑھا دیتی ہیں۔

تاہم خشک اور خراب ہوجانے والے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے ایسے سستے گھریلو نسخے موجود ہیں جو بالوں کی چمک دمک واپس لوٹا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں : مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات

ایک چمچ چینی

کیا آپ کو معلوم ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز جسے کھانا ہوسکتا ہے آپ کو بہت پسند ہو عام معمول کے مقابلے میں بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟یہ چیز بہت عام اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ تو آخر یہ ہے کیا؟ یہ ہے چینی۔ ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔اور کون ہوگا جو صاف اور جگمگاتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہئے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔

اسپرین

بالوں کو بھی اسپرین سے فائدہ ہوتا ہے، صحت مند اور چمکدار بالوں کے لیے اسپرین کی دس گولیاں ایک کپ گرم پانی میں ملائیں اور سر پر لگائیں، خیال رہے کہ اس سے پہلے بال دھونا ضروری ہے۔ اس مکسچر کو پندرہ منٹ کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔

کیلے

اگر تو بال خشک اور روکھے ہوگئے ہیں اور مڑ رہے ہیں تو کیلوں کا ہیئر ماسک مددگار ثابت ہوسکتا ہے، ایک سے تین کیلوں کو لیں اور ان کا مساج پورے سر پر کریں، اس کے بعد پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

شہد

دو چمچ شہد کو دو کپ گرم پانی میں ملائیں اور بالوں کو شیمپو سے دھونے کے بعد اس پانی سے ایک بار پھر دھولیں، اس سے سورج کی روشنی اور دیگر پراڈکٹس کے استعمال سے بالوں میں پیدا ہونے والے روکھے پن اور چنج ماند پڑجانے کے اثرات ختم کرکے انہیں جگمگا دیتا ہے۔

چائے

خشک بالوں کو قدرتی چمک دینے کے لیے چوتھائی کپ نیم گرم (جتنی برداشت کرسکیں)مگر مٹھاس سے پاک چائے سے شیمپو کرنے کے بعد دھوئیں۔ چائے بالوں کی رنگت کو بہتر کرتی ہے اور اگر آپ بالوں کو رنگتے ہین تو اس کے لیے بہترین ہے، خاص طور پر سیاہ یا گہرے براﺅن رنگ کے بال رکھنے والے افراد سیاہ چائے کا استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اپنے بالوں کو رنگتے ہیں؟

سیب کا سرکہ

اپنے تباہ شدہ بالوں میں زندگی واپس لانے کے لیے اس بہترین گھریلو نسخے کا استعمال کریں، ایک چائے کا چمچ سیب کا سرکہ، دو چائے کے چمچ زیتون کے تیل اور تین انڈوں کی سفیدی میں مکس کرکے اپنے بالوں پر اس کی مالش کریں۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو کسی چیز سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں اور پھر شیمپو سے دھولیں۔

صندل کی لکڑی

صندل کی لکڑی کے تیل کے کچھ قطرے زیتون کے تیل کے کچھ قطروں کے ساتھ اپنی ہتھیلی میں مکس کرلیں اور پھر اپنے بالوں کے سروں پر لگالیں جس سے ان میں ایک نئی جان آجائے گی۔

ان ٹوٹکوں سے ہٹ کر کچھ غذائیں بھی بالوں کے لیے بہت مفید ثابت ہوتی ہیں جو درج ذیل ہیں۔

بادام

اگر بادام کھانا پسند ہیں تو یہ بات ضرور پسند آئے گی کہ اس گری کے چوتھائی کپ میں 14.72 مائیکروگرام بائیوٹین موجود ہوتی ہے، یعنی ایسا صحت بخش پروٹین جو بالوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ عام طور پر انسانی جسم کو روزانہ 30 مائیکرو گرام بائیوٹین کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے لیے کچھ مقدار میں بادام اور دیگر گریاں اور ناشتے میں جو کا دلیہ اس حوالے سے فائدہ مند ہوتے ہیں۔

شکرقندی

شکرقندی ایک جز بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں جاکر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ اس وٹامن کی کمی کا نتیجہ اکثر خشک جلد کی شکل میں نکلتا ہے جو بالوں میں خشکی اور اس کے جھڑنے کی صورت میں بھی نظر آتا ہے۔ صحت مند سر کی سطح کے لیے غذا میں زیادہ بیٹا کروٹین کو شامل کرنا ضروری ہے اور شکرقندی اس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔

انڈے

کچھ افراد کچے انڈوں کو ہی اپنے بالوں پر لگا کر انہیں کنڈیشنر کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر آپ انہیں کھا کر بھی یہ فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ پروٹین سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ انڈوں میں بائیوٹین بھی ہوتا ہے جو وٹامن بی کی ایک قسم ہے اور یہ سر کی صحت اور بالوں کی نشوونما کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔

پیاز

لگ بھگ ہر کھانے میں شامل کی جانے والی یہ سبزی بھی بائیوٹین سے بھرپور ہوتی ہے، اسے سلاد میں کھانا عادت بنالینا بالوں کے لیے اہم پروٹین کو جسم کا حصہ بناتے ہیں۔ سلاد سے ہٹ کر سالن میں اسے شامل کرنا بھی بائیوٹین ایکٹو کرتا ہے۔

پالک

پالک کو غذا کا حصہ بنانا خوراک کے ذریعے غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس میں وٹامنز بی، سی اور ای کے ساتھ ساتھ پوٹاشیم، کیلشیئم، آئرن، میگنیشم اور اومیگا تھری شامل ہوتے ہیں اور یہ سب اچھے صحت مند بالوں کے درکار ہوتے ہیں۔ پالک میں شامل آئرن خون کے سرخ خلیات کو آکسیجن بالوں کے غدود تک پہنچانے میں خاص طور پر مددگار ثابت ہوتا ہے جو صحت مند بالوں کی نشوونما کے لیے لازمی ہے۔

ٹماٹر

ویسے تو پاکستان میں یہ کافی مہنگے ہوچکے ہیں، تاہم اسے سلاد، سینڈوچ یا سالن وغیرہ میں ڈال کر کھانا جسم میں وٹامنز کی سطح بڑھاتا ہے جو بالوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

گاجر

گاجروں کے بارے میں اکثر سوچا جاتا ہے کہ یہ آنکھوں کے لیے بہترین سبزی ہے مگر یہ آپ کے بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ کیروٹین اور وٹامن اے سے بھرپور یہ سبزی بالوں کو جگمگا دیتی ہے اور ان کو قدرتی کنڈیشنر فراہم کرتی ہے کیونکہ یہ بالوں میں قدرتی تیل کی سطح کو برقرار رکھتی ہے اور خشکی نہیں ہونے دیتی۔

چکن

معیاری پروٹین صحت مند بالوں کے لیے ضروری ہے اور اس کے بغیر یا ناقص معیار کے نتیجے میں بالوں کی تباہی یقینی ہوجاتی ہے۔ پروٹین کی کمی بالوں کی رنگت کے اڑنے یا ان کے سفید ہوجانے کا باعث بھی بن جاتی ہے، مرغی کا گوشت چونکہ پروٹین سے پروٹین ہوتا ہے جو بالوں کی مضبوطی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی نشوونما کو بھی صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مونگ پھلی

سردیوں میں عام کھائی جانے والی مونگ پھلی بھی بائیو ٹین سے بھرپور گری ہے اور جیسا بتایا جاچکا ہے کہ یہ جز بالوں کے لیے کتنی اہمیت رکھتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024