• KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:23pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:59am Asr 3:22pm

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی ایکسیڈنٹ میں ہلاکت کی خبر جھوٹی ثابت

شائع July 11, 2018 اپ ڈیٹ July 12, 2018

قومی ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے سوشل میڈیا پر اپنی موت کے حوالے سے زیر گردش خبروں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے سابق نامور آل راؤنڈر ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

تاہم عبدالرزاق نے آج اپنے ویڈیو پیغام میں ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا کسی بھی قسم کا ایکسیڈنٹ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میرے ایکسیڈنٹ کے حوالے سے زیر گردش خبریں جھوٹی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ ہوں اور بالکل ٹھیک ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خبر کی تحقیقات کیے بغیر سوشل میڈیا پر اس طرح کی خبریں لگانے سے گریز کرنا چاہیے۔

عبدالرزاق کو 46 ٹیسٹ، 265ون ڈے اور 32 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمانئندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024