• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’اب ووٹرز ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا پولنگ اسٹیشن بھی جان سکتے ہیں‘

شائع July 18, 2018

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ووٹرز کے لیے ان کے پولنگ اسٹیشن کی معلومات تک رسائی بھی آسان کردی۔

اللیکشن کمیشن کے مطابق اب ووٹرز اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنے پولنگ اسٹیشن کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کرسکیں گے۔

ای سی پی کے ترجمان نے بتایا کہ 8300 کی میسجنگ سروس گزشتہ کچھ عرصے سے بحال ہے تاہم اس سروس کے ذریعے الیکٹورل ایریا کے حوالے سے معلومات ہی حاصل کی جاسکتی تھیں،اب ای سی پی نے اپنے ڈیٹا بیس کو اپ ڈیٹ کرلیا ہے جس کے ذریعے ’آج یا کل‘ تک 8300 پر میسج کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کی معلومات بھی حاصل کی جاسکیں گی‘۔

مزید پڑھیں: الیکشن 2018: ووٹرز اپنے انتخابی حلقوں سے لاعلم

اس سروس کے ذریعے ووٹرز کو اپنے پولنگ اسٹیشن کی تلاش میں مدد ملے گی۔

ای سی پی، آر ٹی ایس کو بحال کرے گا

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) آج سے نتائج منتقلی کے نظام (آر ٹی ایس) کو بحال کردے گا۔

آر ٹی ایس سوفٹ ویئر کو تمام پریزائیڈنگ افسران کے اسمارٹ فونز میں انسٹال کیا جائے گا جو انتخابات کے دن پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ والے فارم 45 کو اپنے فون کے ذریعے ای سی پی کو ارسال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات سے متعلق جرائم پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کا اعلان

جن پریزائیڈنگ افسران کے پاس اسمارٹ فونز نہیں ہوں گے، آر ٹی ایس سوفٹ ویئر کو دیگر انتخابی عملے کے اسمارٹ فون میں انسٹال کروایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آر ٹی ایس سوفٹ ویئر کو مرکزی ڈیٹا بیس سے منسلک کرنے کے طریقہ کار کو 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Jul 18, 2018 09:33pm
خبر میں چارجز بھی لکھ لیتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024