• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

’پاک فوج نے کسی شہر کیلئے کوئی سیکیورٹی الرٹ جاری نہیں کیا‘

شائع July 19, 2018

راولپنڈی: پاک فوج نے خبردار کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے کسی بھی شہر کے لیے سیکیورٹی الرٹ جاری نہیں کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔

کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک جاری بیان میں سوشل میڈیا پر شیئر کی کی جانے والی سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی خبروں کی تردید کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے پیغام میں کہا گیا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر سیکیورٹی الرٹ کے حوالے سے جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے وضاحت پیش کی گئی کہ اس طرح کا کوئی سیکیورٹی الرٹ کسی بھی شہر کے لیے ادارے کی جانب سے جاری نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں سیاسی قیادت کو سیکیورٹی خطرات ہیں،نیکٹا

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے بیان میں کہا گیا کہ اس قسم کے پروپیگنڈے کا مطلب عوام میں تذبذب پیدا کرکے انہیں ہراساں کرنا ہے۔

بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے جعلی پیغامات شائع کیے جارہے ہیں، عوام اس قسم کے بیانات اور جعلی کالز پر توجہ نہ دیں اور ان پر نظر رکھیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ جعلی بیانات سامنے آنے کی صورت میں ادارے کی ویب سائٹ https://www.ispr.gov.pk سے لازمی طور پر وضاحت کے لیے رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جعلی پیغامات گردش کر رہے تھے جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں سیکیورٹی خطرات ہیں۔

مذکورہ پیغامات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے منسوب کرکے شیئر کیا جارہا تھا۔

یہ ایک فیس بک پیج پر شائع ہونے والا جعلی پیغام ہے— فوٹو، اسکرین شاٹ
یہ ایک فیس بک پیج پر شائع ہونے والا جعلی پیغام ہے— فوٹو، اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024