• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

نومنتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 سے 11 اگست تک بلانے کا امکان

شائع July 26, 2018

عام انتخابات 2018 میں ممکنہ طور پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کامیابی کے بعد نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس 6 اگست سے 11 اگست تک بلائے جانے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تحریک انصاف 14 اگست سے قبل حکومت سازی کا عمل مکمل کرنا چاہتی ہے۔

پی ٹی آئی 14 اگست کو یوم آزادی کی تقریب نئے وزیراعظم کے ذریعے کرانے کی خواہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کی 272 نشستوں کیلئے تحریک انصاف کے 229 امیدوار

واضح رہے کہ ملکی آئین کے تحت پولنگ ڈے سے 21 دن کے اندر قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ضروری ہے۔

نو منتخب قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کامیاب ارکان پہلے دن حلف اٹھائیں گے جبکہ حلف کے بعد ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کا انتخاب کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی 272 جنرل نشستوں کے لیے 229 حلقوں سے امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جبکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود 5 حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

ابتدائی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق متوقع طور پر پانچوں حلقوں سے عمران خان کی کامیابی کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024