دن میں کتنے کپ کافی پینی چاہیے؟
تمام مشروبات جن میں کیفین کی بہت زیادہ تعداد موجود ہے، ان میں سب سے زیادہ کافی پی جاتی ہے، اور اگر ایک مرتبہ بہت زیادہ کافی پینے کی عادت لگ جائے تو اسے چھوڑنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
کافی ان افراد کے لیے کسی جادوئی مشروب سے کم نہیں جو صبح اٹھتے ہی ایکٹو ہونا چاہتے ہیں، کیفین کی وجہ سے کافی کا ایک کپ آپ کو گھنٹوں جگائے رکھ سکتا ہے۔
لیکن دن بھر میں کافی کے کتنے کپ پینا آپ کی صحت کے لیے صحیح ہے، کیوں کہ اس میں کیفین کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے، تو آپ کو ایک دن میں کتنی کافی کا استعمال کرنا چاہیے؟ کیوں کہ بہت زیادہ کیفین انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔
مزید پڑھیں: چائے اور کافی کس حد تک فائدہ مند؟
لوگ کافی کے عادی اس میں موجود کیفین کی وجہ سے ہوتے ہیں، وہ افراد جو روزانہ کافی نہیں پیتے، ان کا جسم کیفین کو اس طرح پرداشت نہیں کرپائے گا، جس طرح روزانہ کافی پینے والے افراد کیفین کا استعمال کرتے ہیں۔
ہر انسان ایک دوسرے سے الگ ہے، اس لیے ہر کسی کی صحت پر کافی یا کیفین کا اثر بھی الگ انداز میں ہوتا ہے۔
ان سب کا تعلق عمر، صحت کی صورتحال اور جینیات پر بھی منحصر ہے۔
لیکن ایک دن میں کتنی کافی پینے چاہیے؟
ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ جن افراد پر کیفین کا کوئی منفی اثر نہیں ہوتا، وہ دن میں 3 کپ کافی پی سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ دن میں دو کپ سے زیادہ کافی نہ ہی جائے۔
خیال رہے کہ کافی کے ایک کپ میں 95 سے 100 ملی گرامز کیفین موجود ہوتا ہے۔
زیادہ کافی پینے سے تیزابیت کے ساتھ جسم میں پانی کی کمی کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کو کم سے کم کافی کا استعمال کرنا چاہیے۔
نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔