• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
Live Election 2018

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جیت دوبارہ گنتی میں بھی برقرار

شائع August 5, 2018 اپ ڈیٹ August 8, 2018

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-230 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد سابق اسپیکر اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو کے خلاف جیت برقرار رہی۔

ریٹرننگ افسر (آراو) کی جانب سے جاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے-230 میں دوبارہ گنتی کے بعد ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے ووٹوں کی تعداد 95 ہزار 64 جبکہ حاجی رسول بخش چانڈیو کے ووٹ 93 ہزار 999 رہے۔

ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے اس کامیابی کے ساتھ ایک ہی حلقے سے مسلسل پانچویں مرتبہ منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے، بدین کے اس حلقے سے انھوں نے پہلی مرتبہ 1996 میں کامیابی حاصل کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے عملے کی جانب سے غیرحتمی نتیجے کے اعلان کے ساتھ ہی بدین، گولارچی، ٹنڈو باگو اور حلقے کے دیگر علاقوں میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے حامی اور جی ڈی اے کے کارکنوں کی بڑی تعداد جشن منانے سڑکوں پر نکلی۔

رپورٹ: حنیف سموں

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024