• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

انڈے تلنے کا آسان اور بہترین طریقہ جانیں

شائع August 15, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جب بات ناشتے میں انڈے کھانے کی ہو تو ہر ایک کی پسند مختلف ہوسکتی ہے۔

ہارڈ بوائل سے لے کر فرائی اور آملیٹ، غرض متعدد طریقے سے دنیا کے اس مقبول ترین ناشتے سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔

مگر اب ایک آسٹریلین شیف اور فوڈ رائٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں لوگ ہوسکتا ہے آج تک انڈے کو پوری زندگی غلط طریقے سے تلتے رہے ہوں۔

مزید پڑھیں : روزانہ 2 انڈے کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

گڈ فوڈ آسٹریلیا کے شیف رچرڈ کورنش کے مطابق بہترین تلے ہوئے انڈے کا راز اسے پکاتے ہوئے فرائی پین کو ڈھکن سے ڈھانپنے میں چھپا ہے۔

ان کے بقول ' تلنے کے دوران فرائی پین کی حرارت نیچے ہوتی ہے اور اوپر اس کا اثر زیادہ نہیں ہوتا جبکہ فیٹ انڈوں کو چپکنے نہیں دیتے'۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹین لیس اسٹیل کے ڈھکن سے پین کو ڈھانپنے سے حرارت غذا کے اوپری حصے پر بھی اثرات مرتب کرے گی۔

خیال رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق انڈوں کو اس وقت تک پکانا چاہئے جب تک زردی اور سفیدی سخت نہ ہوجائیں جبکہ انڈوں پر مشتمل پکوانوں کو 160 ڈگری فارن ہائیٹ درجہ حرارت پر پکانے کی ضرورت ہے تاکہ سالمونیلا جراثیم ختم ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : انڈے ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

محققین کے مطابق انڈوں کو ہاتھ میں لینے کے بعد صابن سے دھوئیں اور وہ جگہ اور برتن بھی اچھی طرح دھوئیں جن میں کچے انڈوں کو ڈالا جائے۔

بازار میں خریدار کرتے ہوئے انڈوں کا تھیلا دیگر اشیاءسے الگ رکھا جائے اور فریج میں بھی ایسا ہی کیا جائے۔

انڈوں کو دھونے کے بعد فریج میں رکھیں اور دو ہفتے کے اندر استعمال کرلیں۔

انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کچے انڈے کھانے سے گریز کیا جائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024