یہ احسان نہیں بھولنا، علی رضا عابدی کا عمران خان کو پیغام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں 176 ووٹ حاصل کرکے پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے جس کے بعد سیاست دانوں اور کھلاڑیوں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارک باد دی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نے ٹویٹر میں اپنے پیغام میں کہا کہ ‘پی ٹی آئی کو 176 ووٹ مبارک ہو، 7 ووٹوں پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کریں’۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘172 ووٹ درکار تھے اب یہ احسان نہیں بھولنا’۔
یاد رہے کہ عمران خان نے علی رضاعابدی کو انتخابات میں شکست دی تھی تاہم ایم کیو ایم نے قومی اسمبلی میں انہیں ووٹ دیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی عمران خان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے منشور کی طرف توجہ دے اورعوام سے کیے وعدوں کو پورا کرے اور ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں۔