• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

صدارتی انتخاب: ’مجھے امید سے زائد ووٹ ملیں گے‘

شائع August 30, 2018 اپ ڈیٹ September 4, 2018

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور صدارتی امیدوار عارف علوی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں انتخاب میں امید سے زائد ووٹ ملیں گے۔

صوبائی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ میں چین سے نہیں بیٹھتا، بہت سے کام کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخاب میں دیگر امیدواروں کے مقابلے میں انہیں امید سے زائد ووٹ ملیں گے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت صوبہ بلوچستان کی پسماندگی اور محرومیوں کو دور کرے گی۔

مزید پڑھیں: صدارتی انتخاب: اعتزاز احسن، عارف علوی، فضل الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

اپنی تعلیمی قابلیت کے حوالے سے ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ انہوں نے اپنا پہلا ماسٹرز مشی گن یونیورسٹی سے کیا جبکہ دوسرا ماسٹرز کیلیفورنیا سے کیا تھا۔

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انہیں صحابہ کرام رضون اللہ علیہم اجمعین کے طریقے سے حکومت چلانے کا وژن دیا ہے، تاہم ہم خطا کار ہیں، کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی عمران خان کی طرح کوشش ہوگی کہ حکومتی اخراجات کم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخاب: اعتزاز احسن، عارف علوی، فضل الرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع

ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے صدر ہیں اور اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے دیگر غیر سیاسی مسائل کو حل کریں گے۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان اپنی جماعت کو ڈکٹیٹر کی طرح چلا رہے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے امور کے فیصلے تمام اراکین اور اعلیٰ قیادت کی مشاورت سے ہوتے ہیں جس کی بنیاد پر حتمی فیصلہ پارٹی چیئرمین کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ صدرِ مملکت ممنون حسین کے عہدے کی میعاد 8 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے، جبکہ ملک کے نئے صدر کے لیے 4 ستمبر کو انتخاب ہوگا۔

حکمراں جماعت تحریک انصاف کی جانب سے ڈاکٹر عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی جانب سے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Aug 30, 2018 06:04pm
ڈاکٹر عارف علوی صدر منتخب ہونے پر سب کچھ چھوڑ کر تمام توجہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو دیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024