• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

'لگتا ہے پی پی پی اور حکومت کے درمیان خفیہ این آر او ہوچکا'

شائع September 3, 2018 اپ ڈیٹ December 18, 2018

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ترجمان صاحبزادہ شاہ اویس نورانی کہتے ہیں کہ لگتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کے درمیان خفیہ این آر او ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدار کی ہر شاخ پر ایک ایک الو بٹھا دیا ہے، ان کا دعویٰ تھا کہ84 کروڑ روپے معاف کرانے والی فہمیدہ مرزا کو وفاقی وزیر بنا کر تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔

اویس نورانی نے کہا کہ قوم کی ضرورت بھاشن نہیں راشن ہے جبکہ وزراء کا طرز عمل جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کے سرپرستوں کے مفادات کا ٹکراؤ نوشتہ دیوار ہے۔

ترجمان ایم ایم اے نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکیل کو وزیر بنا کر قوم کو مایوس کیا گیا ہے اور زبیدہ جلال کا وزیر بننا عمران خان کے دعووں کی نفی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سمجھوتوں کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے، مقتدر قوتوں نے پی ٹی آئی کو اقتدار نہیں دیا بلکہ شریک اقتدار کیا ہے۔

ترجمان ایم ایم اے نے الزام عائد کیا کہ وفاقی مشیر بابر اعوان نندی پور منصوبے کے سیکنڈل میں ملوث ہیں، پنجاب کا سنیئر وزیر نیب زدہ ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جمیعت علمائے پاکستان (جے یو پی) اپوزیشن میں رہ کر حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی ڈٹ کر مخالفت کرے گی۔

رپورٹ: جاوید حسین

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024